ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا چھ چیزوں کی حفاظت جنت کی ضمانت

In اسلام
February 05, 2021

اسلام وعلیکم .
رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ و سلم نے فرمایا میرے لیے چھ چیزوں کے ضامن ہو جاو،میں تمہارے لئے جنت کا ضامن ہو جاوء گا.
1.بات کرو تو سچ بولو2.وعدہ کرو تو پورا کرو 3.اگر کوئی امانت رکھی جائے تو اسے پوری واپس کرو 4.اپنی شرم گاہوں کوزناسے بچاوء.5 اپنی نگاہوں کو پست رکھو 6.اپنے ہاتھوں کو برائی سے روکو.
آقا صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے فرمایا .جب کوئی زنا کرتا ہے اس سے ایمان نکل جاتا ہے،اور جب زانی فعل زنا سے فارغ ہوتا ہے تو ایمان اس کی طرف لوٹ آتا ہے.
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ و سلم نے فرمایا کہ ساتوں آسمان اور زمین بوڑھے زانی پر لعنت کرتے ہیں حتی کہ زانیوں کی شرم گاہوں کی بو جہنم والوں کو ایزا دے گی .
اللہ اور اس کے فرشتے بوڑھے زانی پر لعنت کرتے ہیں.
رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ و سلم نے فرمایا جب کسی قوم میں زنا اور رشوت عام ہو جائے تو اس قوم پر قحط سالی مسلط کر دی جاتی ہے .
ایک اور حدیث میں ارشاد ہواکہ جب کسی قوم میں زنا اور سود خوری عام ہوجائے تو انہوں نے اپنے لیے عذاب تیار کر رکھا ہے.اس لیے اپنے آپ کو ذنا جیسی لعنت سے دور رکھے.رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ و سلم نے فرمایا نوجوان اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں. اللہ تعالٰی ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائےاس اپنے دوستوں کو صدقہ جاریہ سمجھ کر سنڈ کرے .
اللہ حافظ.