نیوز فلیکس پر کام کرنے کی مکمل تفصیل

In عوام کی آواز
February 06, 2021

نیوز فلیکس پر کام کرنے کی مکمل تفصیل
نوٹ: میری تحریر اچھی لگے تو اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کر کے اپنی محبت کا اظہار کیجیئے گا۔ شکریہ!

سب سے پہلے اپنا ایک پروفائل اکائونٹ بنائیں

اکائونٹ بنانے کا طریقہ بالکل آسان ہے آپ جس طرح فیس بک یا کسی اور سوشل سائٹ پر اپنا اکائونٹ بناتے ہیں بالکل اسی طرح آپ نیوز فلیکس پر بھی اپنا اکائونٹ بناسکتے ہیں چند بنیادی معلومات کے باکس کو پُر کر کے۔
(پریکٹیکل طریقہ جاننے کےلیے میرے چینل کلاتی میڈیم کو وزٹ کریں یا پھر اس تحریر کے نیچے آپ کو ایک لنک ملے گا اسے دبائیں)

اکائونٹ بن جانے کے بعد اپنا آرٹیکل لکھیں

آرٹیکل کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی ایک ٹاپک پر تھوڑی سی محنت کریں ۔ اس قدر غورو فکر کریں کہ آپ اس موضوع پر 400 یا اس سے زیادہ الفاظ خود اپنے انداز میں لکھ سکیں۔

آرٹیکل کی تحریر کا اندازکیسا ہونا چاہئے؟

جی ایک آرٹیکل کی تحریر بالکل سادہ مگر منفرد ہونی چاہیئے۔ آرٹیکل کو چند بنیادی چیزوں میں منقسم ہونا چاہیئے جو کہ درج ذیل ہیں:
1۔ آرٹیکل کا کوئی اچھا سا ٹائیٹل(نام )ہونا ضروری ہے۔
2۔ آرٹیکل میں مختلف پیراگراف بنائیں جس سے پڑھنے والے کو آسانی ہو۔
3۔ ہر پیراگراف کو ایک مناسب و موزوں سرخی دیں۔ جو ٹائیٹل اصل نام سے چھوٹی ہو مگر باقی تحریر سے بڑی ہو۔
4۔ آرٹیکل میں لکھائی اور گرائمر کی غلطیاں نہ ہوں یا پھر کم سے کم ہوں۔
5۔ آرٹیکل ویب سائٹ کے اصول کے مطابق آپ کا اپنا ہو اور کسی اور کا ڈپلیکیٹ یا چوری شدہ نہ ہو۔

نوٹ: کچھ لوگ بڑے شاعروں کی شاعری، کو یا مصنفین کی کہی بات کو لکھتے وقت کوماز (“) کا استعمال نہیں کرتے جو کہ چوری یا کاپی میں شمار کیا جاتا ہے اسی لیے کوماز کو استعمال کریں اور تحریر کے جملوں کو مکمل لکھنے کی بجائے مختصر کردیا کریں۔ اس کی عملی مثال میرے علامہ اقبال پر لکھے آرٹیکل کو پڑھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں۔)

6۔ آرٹیکل پبلش(پوسٹ) کرنے سے پہلے چیک ضرور کریں جوآپ کے کام کی کوالٹی میں آپ کی بہت مدد کرتا ہے ۔ لنک آپ کو آرٹیکل پوسٹ کرنے والے پیج پر ہی ویب سائٹ نے دیا ہوتا ہے۔
7۔ آخر میں اپنے آرٹیکل کےلیے ایک اچھی سی تصویر بنانا اور اپ لوڈ کرنا۔ تصویر کو آپ کورل ڈرا، فوٹوشاپ، ورڈ یا پھر اپنے موبائل میں بھی ایڈٹ کر کے اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
مگر آپ کی تصویر (جے پی ای جی) فارمیٹ میں ہونا لازم ہے۔ اور اسکا سائز پکسلز1280×720ہونا چاہیئے۔ تبھی آپ اسے اپ لوڈ کریں اور وہ قبول بھی کی جاتی ہے۔
8۔ ایک دن میں آپ نے ایک آرٹیکل پوسٹ کرنا ہوتا ہے۔ اگر ایک آرٹیکل ریجیکٹ یا نامنظور کر دیا گیا ہے تو اسی کو دوبارہ نہ بھیجیں بلکہ کوئی اور لکھ کر بھیجیں۔
9۔ آرٹیکل پبلش ہو جانے کے بعد آپ اسکے لنک کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کرسکتے ہیں اور واٹس ایپ گروپس میں بھی پوسٹ کرسکتے ہیں اس طرح آپ اس پر زیادہ سے زیادہ ویوز لاسکتے ہیں اور اپنی ارننگ کو بہتر بناسکتے ہیں۔
نوٹ: میرا ذاتی طور پر مشورہ ہے کہ اپنا فیس بک پیج بنا لیں اور اس میں اپنے لنکس شیئر کیا کریں اور اُس فیس بک پیج کا لنک زیادہ سے زیادہ شیئر کریں آہستہ آہستہ آپ کے گروپ میں لوگ بڑھیں گے اور آپ کے وویوز بھی زیادہ ہوتے جائیں گے۔ یہ ایک صبر طلب کام ہے مگر حقیقت پر مبنی ہے۔

http://www.youtube.com/kalatimedium


ہمیشہ کی طرح تحریر اچھی لگے تو کومنٹ میں اپنی آراء کا اظہار ضرور کیا کریں۔
میرے چینل کلاتی میڈیم کو بھی سبسکرائب کریں آپ کیلئے بہت اچھی اچھی وڈیوز ہمیشہ آتی رہیں گی۔ شکریہ و السلام!

/ Published posts: 16

میرا نام احمد حسن ہے اور میرا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک چھوٹے شہر دائرہ دین پناہ سے ہے۔ مجھے نئی چیزین سیکھنے اور سکھانے کا بہت شوق ہے۔

Facebook
4 comments on “نیوز فلیکس پر کام کرنے کی مکمل تفصیل
    ارشد

    السلام علیکم
    محترم آپ کا تھیم کس کمپنی کا ہے مجھے ضرورت ہے

      احمد حسن

      واعلیکم سلام جناب ارشد بھائی میں بنیادی طور پر یوٹیوب پر کام کرتا ہوں یہاں تو آپ لوگوں کو سمجھانے کے لیے پریکٹیکلی طور پر کام کرکے جو تجربات حاصل کیے وہی شیئر کیے۔ یہ گوگل سے میں نے ایل تصویر ڈائون لوڈ کی تھی۔ آپ مزید تفصیلات کے لیے میرے چیل کو وزٹ کرسکتے ہیں اور آپ کے تمام سوالات کا میری وڈیوزمیں جواب موجود ہے۔ شکریہ اپنا قیمتی وقت میرے لیے نکالنے کےلیے۔ والسلام!

    Muhammad Amin

    بھائی میرا اکاونٹ رجسٹر وگیا ہے لیکن لاگ ان نہیں ہورہا رجسٹریشن اپرو کب ہوگا؟اور کیسے کیا جاۓ

Leave a Reply