فروٹی اورنج مینگو کیک:

In عوام کی آواز
February 06, 2021

فروٹی اورنج مینگو کیک:
کیک بنانے کے لیے اجزا:
1۔ میدہ 3 کپ
2۔ بیکینگ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
3۔ بیکینگ سوڈا 1 چائے کا چمچہ
4۔ نمک 1 چائے کا چمچہ
5۔ مکھن 200 گرام
6۔ چینی پسی ہوئی 2 کپ
7۔ انڈے 5 عدد
8۔ اورنج جوس 1 پیالی
9۔ مینگو جوس 1 پیا لی
10۔ وینلا ایسنس 1 چائے کا چمچہ
11۔ ملک 3/4 کپ
12۔ دارچینی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
13۔ اورنج ایسنس ½ چائے کا چمچہ
14۔ مینگوایسنس ½ چائے کا چمچہ
سیرپ کے اجزا:
اورنج جوس آدھا کپ
مینگو جوس آدھا کپ
چینی 1/2 کپ
اورنج ایسنس ¼ چائے کا چمچہ
مینگو ایسنس ¼ چائے کا چمچہ
آئسنگ شوگر 2 کپ

کیک بنانے کی ترکیب:۔
دو 8 انچ کے لوف پینز کو بٹرسے گریس کر کے بٹر پیپر سے لائن کر لیں ۔ میدہ بیکنگ پاؤڈر ، بیکنگ سوڈا ایک بڑے پیالے میں چھان لیں۔
نمک دار چینی پاؤڈرشامل کرکے مکس کریں اور ڈھک کر رکھیں۔ ایک بڑے پیالے میں مکھن کو ہینڈ بیٹنگ مشین سے بیٹ کر کے کریم کر لیں پسی ہوئی چینی ڈال کر بیٹ کریں کہ سب اچھا یکجان ہو جائے ۔ اب ایک ایک کرکے انڈے شامل کریں کہ بیٹر تیار ہو جا ئے۔ اب تھوڑا میدہ بیکنگ پاؤڈر مکسچر اور فروٹی اور بٹر ملک مکسچر ڈالیں ۔ مکس کریں تھوڑا تھوڑا کر کے سارا میدہ اور فروٹی بٹر ملک مکسچر میں مکس کریں۔
تیار لوف پینز میں ¾ مقدار برابرکی ڈالیں۔ 60-45 منٹ بیک کریں کوئی باریک چیز چھری کیک کے بیچ میں ڈال کر چیک کریں نرمی آئے تو کیک تیار ہے ۔ نکال کر10 منٹ کے لئے کھلا چھوڑ دیں۔
چینی اور فروٹی اورنج مینگو جوس کو گرم کر لیں کہ چینی گھل جائے ۔ سیرپ کو اتنا ٹھنڈا کرلیں کہ نیم گرم رہ جائے۔ چمچے سے تھوڑا تھوڑا سیرپ کیکس پ ڈالیں کہ جذب ہو جائے۔

/ Published posts: 18

میرا نام حسن عباس ہے۔ مجھے اُردو ادب سے دلی لگاؤہے۔اُردو شاعری، فنونِ لطیفہ ،کالم نگاری،تجزیہ نگاری اور شوقیہ کھانا بنانامیرے مشاغل ہیں۔

Facebook