وہ صلاحیتیں جو کامیابی کو کینچتی ہیں۔۔۔۔(شاہ حسین)

In اسلام
February 08, 2021

انسان کی شخصیت پر صلاحیتوں کا گہرا اثر ہونا فطری بات ہے۔ لیکن ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا اور شخصیت کو نکھارنا انسان کے کردار پر منحصر ہے۔ہم میں سے ہو کوئی کامیابی چاہتا ہے اور اس کی تگ و دو میں لگا رہتا تو ہے۔لیکن وہ ظاہری عادات،اور انمول راز جو صلاحیتوں کو نکھارتا بھی ہے،اور ابھارتا بھی ان عادات کو ہماری عملی زندگی سے دور دور تک کا تعلق بھی نہیں ہوتا ۔جس کے نتیجے میں ہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو پاتے اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان عادات میں چند ایک یہ بھی ہے۔
۔۔۔1۔۔۔ہمدردی رکھنا۔
جب ہم دوسروں کے مدد میں آگے بڑھتے ہیں تو اللہ ہماری مدد کو آجاتے ہے۔ہمدردی اور خدمت ہی وہ جذبات ہیں جو معاشرے میں ہمیں تنہا رہنے نہیں دیتیں اور ہم کامیابی کی طرف چلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
۔۔۔2۔۔۔مستقل مزاجی۔
ہم تب تک کسی کام میں کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک ہم اپنے کام میں دلچسپی نہیں رکھتے۔کیونکہ عدم دلچسپی میں ہمارا کام ادھورا رہہ جاتا ہے اور ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔جب ہم مستقل بنیادوں پر کام میں مصروف ہوتے ہیں تو کام مکمل ہونے کے بعد ہمیں کمیوں کو دور کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
۔۔۔3۔۔۔غور سے سننا۔
جب ہمیں ہر کسی کی بات غور سے سننے کی عادت ہو جائے تو ہم ادھے کامیاب ہو چکے ہوتے ہیں۔ہر کسی کو سننا اور ان کی باتوں کو توجہ دینا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔کیونکہ دوسروں کی باتوں سے ہماری کوتاہی نظر آتی ہے اور ان کے تجربات سے ہم نقصان سے بچ پاتے ہیں۔
۔۔۔4۔۔۔وقت کی پابندی۔
کامیاب زندگی وقت کے صحیح استعمال کی مرہون منت ہوتی ہے۔ کوئی بھی کام اس وقت بخوبی انجام پاتا ہے جب اسے وقت دیا جائے اور اسی وقت میں کیا جائے۔ہمارے اکثر متاثر ہونے کی وجہ اس کام کو اسی کے وقت میں نہ کرنا بھی ہے۔
۔۔۔5۔۔۔خود اعتمادی۔
ہماری کامیابی کی بڑی وجہ خود پر اعتماد کا ہونا ہے۔جس وقت ہم اعتماد کھو بیٹھتے ہیں تو در حقیقت ہم کامیابی سے دور ہو چکے ہوتے ہیں۔جب انسان ہمت ہارتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسے خود پر اعتماد نہیں ۔کم ہمتی ہماری بے بسی کی علامت ہوتی ہے جو ہمیں ناکامی کی طرف لے جاتی ہے۔
۔۔۔6۔۔۔منصوبہ بندی۔
کسی بھی کام کے لیے منصوبہ بندی ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔جب منصوبہ نہیں ہوتا تو ہمارا کام ایک غلط طریقے سے غلط سمت میں جاتا ہے جو ہماری ناکامی کا سبب بن جاتا ہے۔ایک بہترین اور کامیاب انسان منصوبہ بناتا ہے اور اپنے کام کی راہ ہموار کرتا ہے۔
۔۔۔7۔۔۔وسائل کا بر محل استعمال۔
ہمارے اکثر کام وسائل کے غلط استعمال کی وجہ سے رہہ جاتے ہیں اور ہم ناکام ہو کر لوٹتے ہیں۔اس لیے جو بھی وسائل ہمیں میسر ہوں انہیں بہترین مصرف میں لگانا ہماری کامیابی کو آسان بناتا ہے۔
۔۔۔8۔۔۔جلد بازی سے اجتناب۔
اکثر ہم اپنے جذبات میں بہہ جاتے ہیں اور جلد فیصلہ کرنے لگتے ہیں جو ناکامی کی صورت میں ہمیں نظر آتی ہے۔کوئی بھی کامیاب انسان پہلے غور و فکر کرتا ہے پھر منصوبہ بنا کر قدم اٹھاتاہے ۔تب جا کر کامیابی انسان کی قدم چومتی ہے۔اگر ہم ان عادتوں کو زندگی کا حصہ بنائیں تو ہم ناکامی سے بچ سکتے ہیں ۔اور کامیابی ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔
شاہ حسین سواتی