کرپشن

In بریکنگ نیوز
February 08, 2021

کرپشن کیا ہے؟
کرپشن بہت بُری بیماری ہے۔ جو کہ ایک بار کسی کو بھی لگ جائے تو وہ اپنے اعمال اور دوسروں کی زندگی تباہ کردیتا ہے۔ کرپشن روپیہ ، پیسا ، مال کی ہیر پھیر کو کہتے ہیں۔ جیسا کہ جس کام کی تاریخ گزر جانے کے بعد لوگ مال دے کر کرعاتے ہیں۔ یا ملک کا پیسا جو غریب عوام پر لگنا چاہیے وہ عہدِداران نہیں لگاتے اور اپنی جیب میں رکھ لیتے ہیں۔ ملک کا مال ملک پر نہیں خرچ کرتے حکومت اور حکومت کے وزیر سفیر اور دیگر لوگ خود ہڑپ لیتے ہیں اس طرح کے جرائم کو کرپشن کہتے ہیں۔ جو کہ بہت بُری چیز ہے۔ جس سے بہت سا نقصان اُس ملک اور عوام اُٹھاتے ہیں۔ جس سے ملک کی معیشت تباہ ہوجاتی ہیں۔ اور ملک ترقی معکوس کی جانب تیزی سے سفر کرتا ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک میں اُس ملک کی قدر کم ہونی شروع ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک اور عوام کو بہت نقصان اُٹھانا پڑھتا ہے۔ غریب مزید غریب ہو جاتا ہے۔ امیر مزید امیر اور حقدار کو اُس کا حق نہیں مِلتا۔ جس کی وجہ سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

کرپشن کے اثرات
کرپشن یا بدعنوانی رشوت اور غبن کانام ہے۔ اپنے عہد اور اعتماد کو توڑنا یا مالی اور مادی معاملات کے ضابطوں کی خلاف ورزی بھی کرپشن ہے۔ ذاتی یا دنیاوی مطلب نکالنے کےلیے کسی مقدس نام کا استعمال کرنا بھی کرپشن ہے۔ کرپشن ایک ایسا مرض ہے جو اچھوت کی بیماری کی طرح پھیلتا ہے۔ اور معاشرے کو کھا جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اس موذی مرض نے ہماری سماجی، سیاسی، مذہبی اور روحانی زندگی کو تباہ کیا اور بہت سے اب بھی کر رہے ہیں۔ کرپشن ایک ایسا مرض ہے۔ جو کہ کسی معاشرے پر اگر آگرے تو بیل کی طرح پھیلتی رہتی ہے۔ یہ انسان کی لالچ کی وجہ سے بہت طاقتور ہوجاتی ہے۔ اس طرح یہ معاشرے کو اخلاقی طور پر بھی خراب کردیتی ہے۔ کرپشن اداروں کو برباد کردیتی ہے۔ اس بُرائی کے خلاف جدوجہد کا انحصار معاشرہ کے اخلاقی معیاروں پر ہوتاہے۔ اہمیت اس بات کی ہوتی ہے کہ ہم کسی بات کو رد اور کس کو قبول کرتے ہیں۔ بدعنوانی کے رویوں کے ساتھ بدعنوانی کا مقابلہ ممکن نہیں۔ کوئی نگران اگرخود بددیانت ہو تو لوٹ میں اپنا حصہ مانگ کر کرپشن میں معاونت کرتا ہے۔ جس سے بربادی کا عمل اور گہرا ہوجاتا ہے۔

کرپشن نہیں کرنی چاہیے
حکومتی ادارے اور عدلیہ جنہیں معاشرہ اپنا خون پلا کر پالتا ہے تاکہ مدافتی نظام بن کر اسکی حفاظت کریں وہ خود حملہ آور لیٹرے کے ساتھ مل جاتے ہیں یوں جسم کے یہ دماغی خلیے باہر سے آنے والے حملہ آور کا مقابلہ کرنے بجائے اپنے ہی ملک و قوم پر حملہ کردیتے ہیں۔ بہت سے سیاستدانوں نے بھی کرپشن کر کے ملک کو لُوٹا اور برباد کرنے میں کوئی کسر نا چھوڑی اور اس وقت بھی بہت سے ادارے کرپشن کررہے ہیں۔ ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنی چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے اور عوام بھی سُکھ سے رہیں۔