552 views 0 secs 0 comments

کھانا کھانے کے اداب۔۔۔(شاہ حسین)

In اسلام
February 09, 2021

کھانا اللہ تعالی کی بڑی نعت اور ہماری ضرورت ہے ۔اس لئے کھانے کی قدر اور اداب کو ملحوظ رکھنا چاہیۓ۔چند اداب درجہ ذیل ہیں کھانا کھاتے وقت ان کا خیال رکھنا چاہیۓ۔

نمبر1۔۔اللہ کا حکم سمجھ کر کھایا جائے۔

نمبر2۔۔۔ بھوک کے وقت میں کھائے

نمبر3۔۔. کھانے سےپہلے ہاتھ دھولے

نمبر4۔۔دستر خوان بچھا کر کھائے اور ٹیک لگا کر نہ کھائے ۔

نمبر5 زمین پر بیٹھ کر کھانا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے میز یا کرسی وغیرہ پربیٹھ کر یا کھڑے ہو کر نہیں کھانا چاہیے ۔

نمبر6۔۔۔ دوزانوبیٹھ کر کھائے یا ایک ٹانگ اٹھا کر اور ایک بچھا کر کھائے ،مطلب تواضع کی صورت ہونی چاہیے ۔

نمبر۔۔۔ اکھٹے مل کر کھانے میں برکت ہوتی ہے۔ اس لیے مل کر کھایا جائے۔

نمبر 8۔۔۔چاندی اور سونے کے برتن میں نہیں کھانا چاہیے ۔ کیونکہ یہ تکبر کی علامت ہے۔

نمبر9۔۔۔جب کوئی بزرگ دسترخوان پر ہو تو پہلے ان کے شروع کرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ ادب ہے۔

نمبر10۔۔۔ کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھ لیناسنت ہے۔

نمبر11۔۔۔ جب شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو جب بھی یا د آئے ۔ بسم اللہ اوله واخرہ پڑھنا ضروری ہے۔

نمبر12۔۔۔دائیں ہاتھ سے کھایا جائے کیونکہ یہی سنت ہے ۔

نمبر13۔۔۔برتن کے کنارے سے یعنی ایک طرف سے کھایا جائے۔

نمبر14۔۔۔ لقمہ درمیانہ ہو نہ بہت بڑا ہوکہ برا لگےاور نہ بہت چھوٹا ہو ۔ خوب چبا کرکھائے جب ایک لقمہ ختم ہو جائے پھر دوسرالیا جائے ۔

نمبر15۔۔کھانے میں عیب نہ نکالاجائے جب پسند نہ آئے تو خاموشی سے چھوڑ دیں۔

نمبر16۔۔۔ اپنے سامنے سے کھایا جائے ہاں اگر پھل یا میوہ وغیرہ ہو تو جہاں سے پسند آئے اس کو لے سکتاہے ۔

نمبر17۔۔۔ دوران کھانا بہت غم یا بہت خوشی یا زیادہ سوچ والی بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے ۔

نمبر18۔۔ روٹی کے چار ٹکڑے کرنا سنت نہیں ہےایسا کرنا ضروری نہیں۔

نمبر19۔۔۔ لقمہ ہاتھ سے گر جائے تو اس کو صاف کرکے کھالینا چاہئے ۔

نمبر20۔۔۔ گرم کھانے کو پھونک مار کر ٹھنڈا نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ کچھ صبر کرے تاکہ وہ خود ٹھنڈا ہو جائے ۔

نمبر21۔۔۔پھل کی گھٹلیلوں کو اسی پلیٹ میں نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ ایک طرف رکھنا چاہئے۔

نمبر22۔۔۔ پھل کے اندر کے کیڑے کھانا جائز نہیں ہے اس سے اجتناب کیا جائے۔

نمبر23۔۔ بدبو والی چیز نہیں کھانی چاہیے کیونکہ یہ طبعیت اور فطرت کے منافی ہے۔

نمبر24۔۔۔دستر خوان کے اٹھانے سےپہلے نہیں اٹھنا چاہیے بلکہ انتظار کرنا چاہیۓ تاکہ دسترخوان اٹھا جائے ۔

نمبر25۔۔۔ برتن کو کھانے کے بعد چاٹ لینا چاہیے تاکہ اچھی طرح صاف ہو جائے ۔

نمبر26۔۔۔ کھاتے وقت دوسرے کے لقموں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے اس سے دل آزاری ہوگی ۔

نمبر27۔۔۔ کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹ لینا چاہیے۔ اس کی ترتیب اس طرح ہوگی کہ پہلے بیچ کی انگلی چاٹی جائے پھر شہادت والی انگلی، پھر انگوٹھا اور پھر ہاتھ دھو کر پونچھ لینا چاہیے ۔

نمبر28۔۔۔کھانے کے آخر میں یہ دعا پڑھنی چاہیے “الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ “تمام تعریف اس اللہ کیلئے ہے جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور جس نے ہمیں مسلمانوں میں سے بنایا۔

از افادات مفتی محمد شفیعؒ
شاہ حسین سواتی