شائقین کرکٹ کے لۓ خوشیاں ہی خوشیاں

بلا شبہ آج پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا سنہری دن ہے۔حالیہ پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95 سکور سے شکست دے کر سریز بھی دو صفر سے اپنے نام کر لی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔اس کے ساتھ پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ واش کیا ہے۔اس سے پہلے آخری بار 2013 ء میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سریز میں شکست دی تھی۔

حسن علی میچ کے جبکہ محمد رمضان سریز کے بہترین کھلاڈی قرار پاۓ۔حالیہ سریز جو کہ پاکستان میں ہوئی اس سے پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہوۓ۔ گو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے میدان شائقین سے خالی ہیں لیکن یہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں خوش آئند ثابت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں