400 views 0 secs 0 comments

حقوق النفس اور حقوق والدین

In اسلام
February 12, 2021

حقوق انفس(انسانیت کے حقوق) اور چند والدین کے حقوق:-حضرت عبداللہ بن عمر و بن العاص سے روایت کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلسل شب بیداری اور نفل روزے میں زیادتی کی ممانعت میں فرمایا کی تمہارے بدن کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری آنکھ کا بھی تم پر حق ہے۔(بخاری و مسلم۔ حیواۃ المسلمین) اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ خود پر اتنا بوجھ نہ ڈالا جائے زیادہ محنت کرنے سے اور زیادہ جاگنے سے صحت خراب ہو جائے گی اسی لیے فرمایا کہ تمہارا اپنے اوپر حق ہے اور خود پر اتنی زیادتی نہیں کرو۔

حضرت عمر و بن میمون رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں کے آنے سے پہلے غنیمت سمجھو۔ اور ان کو دین کے کاموں کا ذریعہ بنالو۔ 1۔ جوانی کو بڑھاپے سے پہلے۔2۔ صحت کو بیماری سے پہلے۔3۔ مالداری کو افلاس سے پہلے۔4۔ بے فکری کو پریشانی سے پہلے۔5۔ زندگی کو موت سے پہلے۔ (ترمذی ۔ حیواۃ المسلمین)
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دوا دونوں چیزیں اتاریں اور ہر بیماری کے لیے کوئی نہ کوئی دوا بھی بنائی سو تم دوا (علاج) کیا کرو اور حرام چیز سے دوا مت کرو۔ ( ابو داؤد)۔اس حدیث سے مراد ہے کہ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھا کرو۔

حقوق انسانیت کے ساتھ ساتھ چند مزید حقوق بھی ہے جو پر انسان پر لازم ہے ان میں سے سب سے اہم والدین کے حقوق ہے۔ والدین کا اپنی اولاد پر سب سے زیادہ حق ہوتا ہے۔ ہمارے والدین ہماری پرورش اور ہماری دیکھ بھال کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور ہماری ہر خواہش پوری کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کرتے ہیں۔والدین کے چند حقوق درج ذیل ہیں۔1۔ حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا ماں باپ کی رضا میں ہے اور اللہ کا غصّہ ماں باپ کا غصّہ میں پوشیدہ ہے۔

2۔ کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا۔3. تین شخص ہے جن پر اللہ تعالیٰ نے جنت کو حرام کردیا ہے ان میں سے ایک وہ ہے جو اپنے ماں باپ کا نافرمان ہے۔ 4۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں اپنے والدین کے ساتھ نیکی برتاؤ کرو تاکہ تمہاری اولاد بھی تمہارے ساتھ نیکی سے پیش آئے۔