951 views 6 secs 0 comments

ذائقہ دار چکن یا مٹن میکرونی بنانے کا سادہ سا طریقہ

In خواتین
February 18, 2021

اجزاء
میکرونی، پانی، نمک، آئل، چکن یا مٹن حسب ذائقہ، ٹماٹر، ادرک، لہسن، گاجر، بندگوبھی، شملہ مرچ، سرخ مرچ، سرکہ، سویا ساس، چلی ساس، کیچپ، مایونیز، اور دھنیا- یہ تمام چیزیں حسب ذائقہ ضرورت کے مطابق لے لیں- ان میں سے گاجر اور بند گوبھی کو کٹر کی مدد سے کاٹ لیں- اور شملہ مرچ کو لمبائی کی شکل میں کاٹ لیں-

میکرونی اُبالنے کا طریقہ
نمبر1) سب سے پہلے گرم پانی میں حسب ذائقہ نمک ڈالیں اور تھوڑا سا آئل ڈال دے- اس کے بعد بوائل ہونے پر میکرونی شامل کر دیں
6-7 منٹ کے بعد میکرونی بوائل ہو جائے گی- چھاننی کے ذریعے اس میں سے گرم پانی نکال دے اور میکرونی میں ایک دفعہ نارمل پانی گزاریں- میکرونی تیار ہے اب اسکو آئل لگا کر سائڈ پہ رکھ دیں- اس سے میکرونی آپس میں جڑے گی نہیں

نمبر2) اب ایک فرائ پین میں میں آئل گرم کر کے اس میں ایک درمیانے سائز کی پیاز کاٹ کر ڈال دیں- اور ساتھ ہی ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں -لیکن اس سارے میٹریل کو سفید ہی رہنے دینا ہے، براؤن نہیں کرنا

نمبر3) اب اس میں چکن ڈال کر اسے سفید ہونے تک فرائ کریں- اگر آپ کو چکن پسند نہیں ہے تو اس میں چھوٹا گوشت یعنی مٹن ڈال لیں اس کیلئے مٹن کو الگ سےبوائل کرنا پڑے گا

نمبر4) اس کے بعد باریک کٹا ھوا ٹماٹر، گاجر، شملہ مرچ، اور بندگوبھی شامل کر دیں

نمبر5) نمک، سرخ مرچ ، سرکہ اور ساسز بھی شامل کر دیں

نمبر6) اب تھوڑی دیر فرائ پین پر ڈھکن دے کر چیزوں کو پکنے کیلئے چھوڑ دیں

نمبر7) اس کے بعد اگر آپ کو پسند ہے تو مایونیز اور کیچپ ڈال کر مکس کر دیں

نمبر8) اب میکرونی شامل کر کے اچھے سے سارے مٹیریل کو مکس کریں اور خیال رہے کہ ساری چیزیں گھل مل نہ جائے بلکہ کھڑی کھڑی رہیں

نمبر9) آخر میں سجاوٹ کیلئے دھنیا کاٹ کر ہلکا سا اوپر ڈال دیں

نمبر 10: مزیدار میکرونی تیار ہے اب اسے ڈش آؤٹ کر لیں