ذائقہ دار چکن یا مٹن میکرونی بنانے کا سادہ سا طریقہ

اجزاء:
میکرونی، پانی، نمک، آئل، چکن یا مٹن حسب ذائقہ، ٹماٹر، ادرک، لہسن، گاجر، بندگوبھی، شملہ مرچ، سرخ مرچ، سرکہ، سویا ساس، چلی ساس، کیچپ، مایونیز، اور دھنیا-
یہ تمام چیزیں حسب ذائقہ ضرورت کے مطابق لے لیں-
ان میں سے گاجر اور بند گوبھی کو کٹر کی مدد سے کاٹ لیں- اور شملہ مرچ کو لمبائی کی شکل میں کاٹ لیں-

میکرونی اُبالنے کا طریقہ :
1) سب سے پہلے گرم پانی میں حسب ذائقہ نمک ڈالیں اور تھوڑا سا آئل ڈال دے- اس کے بعد بوائل ہونے پر میکرونی شامل کر دیں-
6-7 منٹ کے بعد میکرونی بوائل ہو جائے گی- چھاننی کے ذریعے اس میں سے گرم پانی نکال دے اور میکرونی میں ایک دفعہ نارمل پانی گزاریں- میکرونی تیار ہے اب اسکو آئل لگا کر سائڈ پہ رکھ دیں- اس سے میکرونی آپس میں جڑے گی نہیں-
2) اب ایک فرائ پین میں میں آئل گرم کر کے اس میں ایک درمیانے سائز کی پیاز کاٹ کر ڈال دیں-
اور ساتھ ہی ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں-
لیکن اس سارے میٹریل کو سفید ہی رہنے دینا ہے، براؤن نہیں کرنا-
3) اب اس میں چکن ڈال کر اسے سفید ہونے تک فرائ کریں- اگر آپ کو چکن پسند نہیں ہے تو اس میں چھوٹا گوشت یعنی مٹن ڈال لیں اس کیلئے مٹن کو الگ سےبوائل کرنا پڑے گا-
4) اس کے بعد باریک کٹا ھوا ٹماٹر، گاجر، شملہ مرچ، اور بندگوبھی شامل کر دیں-
5) نمک، سرخ مرچ ، سرکہ اور ساسز بھی شامل کر دیں-
6) اب تھوڑی دیر فرائ پین پر ڈھکن دے کر چیزوں کو پکنے کیلئے چھوڑ دیں-
7) اس کے بعد اگر آپ کو پسند ہے تو مایونیز اور کیچپ ڈال کر مکس کر دیں-
8) اب میکرونی شامل کر کے اچھے سے سارے مٹیریل کو مکس کریں اور خیال رہے کہ ساری چیزیں گھل مل نہ جائے بلکہ کھڑی کھڑی رہیں-
9) آخر میں سجاوٹ کیلئے دھنیا کاٹ کر ہلکا سا اوپر ڈال دیں-
10) مزیدار میکرونی تیار ہے اب اسے ڈش آؤٹ کر لیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں