کامیابی کے 11 اصول

یوں تو دنیا میں کامیابی کے ہزاروں اصول ہوں گے ۔ تاہم یہاں پر ہم کچھ ایسے خاص خاص اصول بیان کر رہے ہیں۔ جن پر عمل کر کے آپ بہت جلد کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ 1۔ کامیابی کا پہلا اور سب سے اہم اصول یہ ہے کہ ناکام سست اور بےکار لوگوں سے دور رہیں۔ ایسے لوگوں کے بیچ رہنے سے آپ بھی ان ہی لوگوں جیسے ہو جاتے ہیں۔2۔ ناکامی کا خوف جی ہاں ناکامی کا خوف کبھی بھی آپ کو کامیابی نہیں ملنے دیتا۔ لہذا اگر آپ کے اندر بھی ناکامی کا خوف موجود ہے تو اسے اپنے اندر سے اکھاڑ پھینکیں۔ورنہ زندگی بھر ناکامی آپ کا مقدر رہے گی۔

3۔ کامیابی کا تیسرا اصول یہ ہے کہ کبھی بھی اپنے اوپر مایوسی کو حاوی نہ ہونے دیں۔ مایوس آدمی کبھی بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ مزید یہ کے مایوسی کفر ہے۔4۔ خود پہ یقین رکھیں کہ آپ ہر کام میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ جو چاہیں کرسکتے ہیں۔ جو چاہیں حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ میں یقین پیدا ہو جائے تو ہر کام میں آپ کی کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔5۔ اگر آپ کے والدین حیات ہیں تو ان کی خدمت کریں اور ان سے دعائیں لیں۔ یقین جانئے ان کی دعائیں آپ کے لئے کامیابی کی نئی نئی راہیں کھولیں گیں۔6۔ اپنی ناکامیوں سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھیں۔ کیونکہ ہر ناکامی میں کامیابی کا ایک راز چھپا ہوتا ہے۔ چنانچہ اپنی ناکامیوں کو دل پہ نہ لیں بلکہ ان سے کچھ سیکھیں۔7۔ جس کام میں بھی کامیابی چاہتے ہوں اسے کرتے ہوئے اپنی تمام توجہ صرف اسی پر صرف کریں۔ اپنی توجہ کو ادھر ادھر بھٹکنے نہ دیں۔

8۔ محنت کرنے سے بالکل نہ کترائیں۔ اور خوب محنت کریں۔ تاکہ آپ جلد کامیابی حاصل کر سکیں۔9۔ کامیابی کی امید کو کبھی بھی اپنے اندر ختم نا ہونے دیں۔ ہمیشہ اس کو قائم رکھیں۔ یہ چیز آپ کو کامیابی کے قریب کر دیتی ہے۔10۔ کامیاب لوگوں سے دوستی کریں۔ ان کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔ اس سے بھی آپ کی کامیابی کا امکان روشن ہوتا ہے۔11۔ کامیابی کے موضوع پر لکھی جانے والی کتابیں پڑھیں۔ کتابوں سے آپ کو کامیابی کے متعلق بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے روز ایک کتاب پڑھنے کی عادت بنا لیں۔ اس سے آپ کے لیے کامیابی حاصل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ بلکہ آپ دوسروں کو بھی کامیابی کے طریقے بتا سکیں گے۔

کیٹاگری میں : ادب

8 تبصرے “کامیابی کے 11 اصول

  1. بہت اچھا آرٹیکل ہے نیوز فلیکس کی ساری ویب سائٹ میں آپ سے اچھا آرٹیکل تو کوئی لکھ ہی نہیں سکتا سچ میں بہت اچھا آرٹیکل تھا پڑھ کے مزہ آگیا۔

  2. سر جی بہت اچھا آرٹیکل لکھتے ہو آپ کبھی لکھنا مت چھوڑنا میں آپ کا آرٹیکل نہیں پڑھوں تو مر جاؤں گی اور میں نیوز فلیکس سے بھی درخواست کروں گی کے آپ جیسے اچھے لکھاری کو انعام بھی ضرور دیں کیونکہ یہ آپ کا حق بنتا ہےکہ آپ جو اتنی محنت کرکے اتنے اچھے اچھے آرٹیکل لکھتے ہو تو آپ کو ضرور انعام ملنا چاہییے نیوز فلیکس کی طرف سے۔

  3. سر جی بہت اچھا آرٹیکل لکھتے ہو آپ کبھی لکھنا مت چھوڑنا میں آپ کا آرٹیکل نہیں پڑھوں تو مر جاؤں گی اور میں نیوز فلیکس سے بھی درخواست کروں گی کے آپ جیسے اچھے لکھاری کو انعام بھی ضرور دیں کیونکہ یہ آپ کا حق بنتا ہےکہ آپ جو اتنی محنت کرکے اتنے اچھے اچھے آرٹیکل لکھتے ہو تو آپ کو ضرور انعام ملنا چاہییے نیوز فلیکس کی طرف سے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں