کیا آپ نے کیلیفورنیا میں سونا تلاش کرنے والے دو بھائیوں کی کہانی پڑھی ہے ؟

In عوام کی آواز
December 22, 2020

کیا آپ نے کیلیفورنیا میں سونا تلاش کرنے والے دو بھائیوں کی کہانی پڑھی ہے ؟

کہتے ہیں ان دو بھائیوں نے اپنا سب کچھ بیچ کر سونے کے ذخائر والے علاقوں میں زمین کا ایک قطعہ خریدا ۔جہاں کھدائی کرنے سے سونا نکلنے کی امید تھی ۔جانچ پڑتال کے دوران ایک سرنگ ملی۔توقع تھی کہ یہاں کھدائی کرنے سے بہترین نتائج مل سکتے ہیں۔

انھوں نے وہاں کھدائی کا آغاز کر دیا ۔آغاز میں سب ٹھیک رہاانھوں نے بہت محنت اور جوش سے بہت زیادہ کھدائی کی ۔لیکن پھر ایک عجیب بات ہوئی ۔۔۔اچانک تمام شواہد مٹنے لگے ۔چٹانوں کی جانچ پڑتال سے یہ پتا چلا کہ یہاں مزید کھدائی کا فائدہ نہیں ہوگا ۔دونوں بھائیوں نے امید کھو دی ۔اتنے عرصے کی محنت کو بیکار سمجھا ۔مایوس ہو کر مزید کھدائی روک دی ۔اور وہ جگہ اونے پونے داموں بیچ کر واپس گھر کو لوٹ گئے ۔

جس شخص نے وہ جگہ خریدی اس نے ایک انجینئر کی خدمات حاصل کیں۔ انجینئر نے اپنے تجربے کی روشنی میں اسی جگہ کھدائی جاری رکھنے کا مشورہ دیا جہاں سابقہ ​​مالکان چھوڑ کر جا چکے تھے۔مزید کھدائی کرنے کی دیر تھی اور محض تین فٹ گہرائی میں ، نئے مالک نے سونا ڈھونڈ نکالا۔ مالکانہ حقوق اس کے تھے ۔اب وہ کروڑپتی تھا ۔

ساتھیو یہ استقامت کا کھیل ہے ۔

اور مشکل صورتحال میں ڈٹے رہنے کا نتیجہ ہے
اس کے علاوہ کامیابی کچھ بھی نہیں ۔۔۔
وہ دونوں بھائی اتنے عرصے کی محنت کو اگر تین فٹ مزید کھدائی تک جاری رکھتے تو کروڑپتی ہوتے ۔
آپ بھی اگر بہت عرصے سے کسی مقصد کی خاطر محنت کر رہے ہیں اور آپ کو نتائج نہیں ملے ۔
مایوسی یقیننا آپ کو گھیرتی ہوگی ۔
آپ سوچتے ہوں گے کہ میں اس کام کو چھوڑ دوں ۔
میرا کچھ نہیں بننے والا ۔۔۔۔
اتنا عرصہ ہوگیا ہے اور حاصل حصول کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔
آپ سوچتے ہوں کہ میں بیکار محنت کر رہا ہوں ۔۔۔
لیکن اس مایوسی کے وقت میں ڈٹے رہنا ہی آپ کی اصل کامیابی ہے ۔۔۔
آج کی فری لانس مارکیٹ بھی سونے کی کان ہے ۔
لیکن کیا آپ میں مسلسل کھدائی کر کے اس سونے کو نکالنے کی ہمت ہے؟
آپ نے جو بھی ہنر(Skill) چنا ہے جس بھی میدان میں آپ محنت کر رہے ہیں ۔وہ آپ کے خزانے کا علاقہ ہے ۔آپ یہاں مسلسل محنت کریں گے تو اس زمین کا سونا آپ کی ملکیت بنے گا ۔
یاد رکھیں محنت کبھی بیکار نہیں جاتی ۔
چند مہینے اپنی سکل (Skill) پر محنت کریں ۔اور جن دنوں میں آپ بے حد مایوس ہو جائیں تو محنت کرنا مت چھوڑیں ۔
یہی تو اصل امتحان ہے ۔
آن لائن مارکیٹ میں سب سے بڑی سونے کی کان میں اتریں ۔ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ(Amazon Virtual Assistant) بنیں ۔آپ اپنے ملک میں رہتے ہوئے ڈالرز میں کمائی کر سکتے ہیں لکھیں۔
انگریزی کانٹینٹ رائیٹنگ مارکیٹ بہت بڑی ہے ۔آپ اس میں جگہ بنا سکتے ہیں.
مارکیٹ میں جگہ بنانے کی دیر ہے ۔آپ قابل ہیں تو کمپنیاں، بلاگز، ویب سائٹس، میگزین ایک اچھے لکھنے والے کو کبھی بھی نہیں چھوڑتے ۔

یاد رکھیں محنت ہی اس سونے کی کان تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے ۔۔۔