ٹیوشن سنٹر یا سکول کھولیں اور اپنی امدنی بڑھائیں۔

In عوام کی آواز
February 24, 2021

السلام وعلیکم! امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے۔اج ہم بات کرتے ہیں کہ کس طرح آپ ایک کس طرح ایک کم پیسوں سے ٹیوشن سنٹر یا چھوٹا سا پرائیویٹ سکول کھول سکتے ہیں اور اپنے مالی مشکلات کو دور کر سکتے ہیں۔کیونکہ جب سے کرونا وائرس شروع ہوا ہے تب سے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس وبا کی وجہ سے ایک طرف تو لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں تو دوسری طرف کاروبار جیسا کہ شاپنگ سینٹر ، ہوٹل سکول بند ہو گئے۔اور لوگ مجبور ہو کر گھر میں بیٹھ گئے ۔اس لیے لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہوا۔ اگر آپ اچھے خاصے تعلیم یافتہ ہیں اور آپ کو کوئی نوکری نہیں مل رہی تو کوئی بات نہیں آپ کی تعلیم ضائع نہیں ہوگی۔ ہم جانتے ہیں کہ علم ایک ایسا چراغ ہے جو کبھی بجھتا نہیں ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہم اپنی مالی مشکلات کو دور کر سکتے ہیں۔ آپ گھر پر ہی ایک ٹیوشن سنٹر کھول سکتے ہیں اگر آپ کے ارد گرد ایسے بچے موجود ہیں جن کو ٹیوشن کی ضرورت ہے تو آپ کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ آپ ٹیوشن سنٹر کھول لیں اور بچوں کو پڑھانا شروع کر دیں۔اس سے آپ پیسے کمانے میں خود کفیل بھی ہو جائیں گے اور ساتھ ساتھ آپ کے اپنے علم میں بھی اضافہ ہو گا ۔

کچھ عرصہ کے بعد جب آپ کو پڑھانے کا تجربہ ہو جائے گا تو آپ اپنے اس ٹیوشن سنٹر کو بڑھا کر ایک چھوٹے سے پرائیویٹ سکول میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ آج کل لوگ پرائیویٹ سکول سے بہت پیسے کما رہے ہیں۔کیونکہ ایک طرف تو یہ ایک عزت دار پیشہ ہے اور دوسری طرف اس سے ہر مہینے اچھا خاصا پیسہ بن جاتاہے۔اگر دیکھا جائے تو یہ ایک ایسا کاروبار ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا ۔ ہم نے بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے کہ جن کے کاروبار بہت کم عرصے میں ہی بند ہو گئے۔لیکن یہ ایک ایسا ذریعہ معاش ہے جو کہ کبھی ختم نہیں ہو گا ۔ بلکہ آپ اس کو کچھ عرصے کے بعد وسیع کر سکتے ہیں۔

اگر بڑے بڑے سکول مالکان کو دیکھا جائے تو انہوں نے شروع میں چھوٹے سے سکول سے ہی آغاز کیا ہوتا ہے اور پھر بعد میں ان سے تجربہ حاصل کرنے کے بعد اس کام کو وسعت دیتے ہیں۔ اور پھر اس کو باقاعدہ طور پر اپنا ذریعہ معاش بنا لیتے ہیں۔اس لیے پرائیویٹ سکول سے ہر مہینے اچھے خاصے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اور مالی مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے۔