یوٹیوب سے کمانا ہوا بہت ہی آسان سب کما سکتے ہیں

In عوام کی آواز
February 27, 2021

اگر آپ کے پاس ٹچ موبائل تو آپ گھر بیٹھے کما سکتے ہیں انٹر نیٹ سے کمانا کوئی مشکل نہیں ہے اس کے لئے آپ کے پاس ایک ٹچ موبائل اور انٹر نیٹ ہونا چا ہیئے اگر آپ کے پاس یہ دونوں چیزیں ہیں تو میں آج آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاوں گا جس میں آپ گھر بیٹھ کر دو سے تین گھنٹے انٹر نیٹ پر کام کر کے آپ ماہانہ بیس سے تیس ہزار کما سکتے ہیں آج کل ہر طرف یہ بات پھیلی ہوئی کہ انٹر نیٹ سے گھر بیٹھے کمائیں مگر اصل طریقہ کوئی نہیں بتاتا دنیا کا کوئی کام بھی محنت کے بغیر مکمن نہیںاگر آپ سوچ رہے ہیں کہ میں محنت بھی نہ کروں اور میری کمائی بھی ہو تو آپ غلط ہیں ایسا نہیں ہو گا.

اس میں محنت بہت زیادہ درکار ہے آپ کو روز کا کام روز کرنا ہو گا تب ہی جا کر آپ کمانے کے قابل ہوں گے یوٹیوب سے تو سبھی واقف ہوں گے یہ دنیا کا دوسرا بڑا سرچ انجن ہے اس پر ہر منٹ میں لاکھوں وڈیوز اپلوڈ ہوتی ہیں تو آپ کو بھی یہی کام کرنا ہے آپ کو بھی وڈیوز اپلوڈ کرنی ہیں اور اپنی کمائی کرسکتے ہیں اس کے لئے آپ کو اپنا جی میل بنا نا ہوگا اور پھر اس جی میل پر آپ اپنا چینل بنائیں گے آپ جس بھی فیلڈ میں ہیں آپ اپنی وڈیو بنائیں اور یو ٹیوب چینل پر اپلوڈ کر دیں یا اگر آپ کہ پاس کوئی بھی ٹاپک نہیں ہے تو آپ انٹر نیٹ سے ہی معلومات لیں اسی پر مبنی وڈیوز بناتے رہیں یا بڑے یوٹیوبرز کو دیکھ کر ان جیسے وڈیوز بنا نے کی کوشش کریں مندرجہ ذیل چیزیں آپ کو یوٹیوب پر کامیا ب ہو نے میں مفید ثابت ہوں گی.

وڈیو اس ٹاپک پر بنائیں جس کا ٹرنڈ ہو تاکہ آپ جلد کامیا ب ہو سکیں منٹ والی وڈیوز زیادہ چلتی ہیں یوٹیوب پر ( 8-12 ) سوشل میڈیا پر آ پ کو اپنے اکاونٹس بنانے ہوں گے سوشل میڈیا پر جیسا کہ فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام اور پن ٹرسٹ آپ ان سب پر اپنی آئی ڈی بنا لیں گے
پھر جب آپ وڈیو اپلوڈ کر لیں گے تو آپ اس وڈیو کا لنک ان تما م سوشل میڈیا پر دیں گے اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کے بہت زیادہ ویو آئیں گے.

اور آپ کا چینل گرو کرے گا دوسرا یوٹیوب پر کامیاب کا راز یہ ہے کی آپ تقریبا ہر روز ایک وڈیو ضرور اپلوڈ کریں تاکہ یوٹیوب ٹیم آپ کو پرموٹ کرے کسی کی وڈیو کو ہر گز اپنی وڈیو میں استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی کا میوزک استعمال کریں بیک گراونڈ میوزک کہ لئے یوٹیوب لائبریری سے نان کاپی رائٹ میوزک استعمال کریں اپنا کانٹنٹ زیادہ سے زیادہ جاندار بنائیں اپنی وڈیو کی ایس ای او کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرچ میں آئے امید کرتا ہوں آپ کے لئے یہ تمام باتیں مفید ثابت ہوں گی.

نیوز فلیکس 27 فروری 2021

/ Published posts: 14

I am a professional writer and also a youtuber