رتبہ آدم اور ابلیس کی نافرمانی۔

In اسلام
March 01, 2021

اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو یہ شرف بخشا کہ اُنہیں اپنے مبارک ہاتھوں سے انسانی صورت میں پیدا فرمایا اور انکو تمام دنیا کے کونے کونے سے جمع کی گئی خاک سے پیدا کیا گیا ان میں جب روح داخل کی گئی تو ان کو چھینک آئی انہوں نے الحمدللہ کہا چونکہ آدم علیہ السلام کو تمام زمین سے جمع کی گئی مٹی سے پیدا کیا گیا تھا جو مختلف رنگوں کی تھی وہ کہیں سے سفید تھی کہیں سے کالی کہیں سُرخ رنگ کی اور کہیں درمیانے رنگ کی اس کے علاوہ کہیں سے نرم تھی اور کہیں سخت تو ان کی اولاد بھی مٹی کی خاصیت کے مطابق پیدا ہوئی ان میں سے کچھ لوگ نیک ہیں اور کچھ بد ہیں ۔

جس روز آدم علیہ السلام پیدا ہوئے وہ جمعہ کا دن تھا اُسی روز انہیں جنت میں داخل کیا گیا جمعہ کے دن ہی انہیں اس سے نکالا گیا قیامت بھی اُسی دن قائم ہوگی جب آدم علیہ السلام پیدا ہوئے تو اُن کاقد ساٹھ ہاتھ لمبا تھا اللہ تعالی نے ان کو حکم دیا کہ وہ فرشتوں کی جماعت کو سلام کریں اور سنیں کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں پھر آپ اور آپ کی اولاد کا بھی یہی سلام کرنے کا طریقہ ہوگا آدم علیہ السلام نے فرشتوں کی جماعت کو السلام علیکم کہا یعنی اللہ آپ پر سلامتی نازل کرے اور پھر فرشتوں نے وعلیکم سلام کہا یعنی تم پر اللہ کی رحمتوں کا اضافہ ہو کہا گیا کہ تم سب لوگ آپس میں اسی طرح اپنے ملنے والوں کو امن و سلامتی کا پیغام دیتے رہو۔ اللہ نےحضرت آدم علیہ السلام کو تمام چیزوں کے نام سکھائے تاکہ لوگ ان سے چیزوں کو پہچان سکیں جیسے جانور، پرندے، پھل، پہاڑ، چوٹی وغیرہ پھر پہچانتے ہیں ان کو ہر جانور اور پرندے جو انسان سمندر پہاڑ کے چوٹی وغیرہ اللہ تعالی نے فرشتوں سے کہا کہ:

اب تم نے ان چیزوں کے نام بتاؤ تو وہ کہنے لگے اللہ تیری ذات پاک ہے جتنا علم تو نے ہمیں بخشا ہے اُس کے علاوہ ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں بلاشبہ تو دانا اور حکمت والا ہے ۔اب اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو حکم دیا کہ وہ اب اُن چیزوں کے نام فرشتوں کو بتائیں جب انہوں نے نام بتادیے اللہ تعالی نے فرشتوں سے کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہوں۔ آدم علیہ السلام کو پیدا کرنے کے بعد اللہ تعالی نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کریں انہوں نے اللہ کے حکم کی تعمیل کی ابلیس نے سجدہ کرنے سے انکار کر دیا.

ابلیس ایک شیطان تھا وہ فرشتوں کی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا تھا بلکہ وہ ایک جن تھا جب اللہ تعالٰی نے فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کریں تو فرشتوں نے اللہ تعالی کہ حکم مانا جب کہ ابلیس کہنے لگا کہ میں اس سے افضل اور بہتر ہو مجھے آگ سے پیدا کیا گیا ہے جب کہ آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا ہے اس نے تکبر کیا اللہ کے حکم کی نافرمانی کی تو اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوئے اور حکم دیا کہ میری بارگاہ سے نکل جا تو مردود ہے اس کا مقام اور مرتبہ بھی چھین لیا شیطان اللہ تعالی سے کہنے لگا مجھ کو قیامت کے دن تک کی زندگی دے یعنی مجھے موت نہ آئے اللہ تعالی نے اس کو قیامت تک کی زندگی عطا فرما دی جب اسے اس بات کا یقین ہو گیا وہ قیامت تک زندہ رہے گا تو اس نے اللہ تعالی سے کہا میں مومن کا دشمن رہوں گا اس کے دل میں وسوسے ڈال کر راہ راست سے بھٹکاتا رہوں گا اور اس کو گمراہ کر تا رہوں گا۔

/ Published posts: 1

I am writer and ms office expert