پلاسٹک صحت کے لیے خطرناک ہے عالمی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کر دیا

In عوام کی آواز
March 01, 2021

پلاسٹک اس وقت پوری دنیا میں عام ہے اور بڑے پیمانے پر اس کا استعمال ہورہا ہے۔کرسی ہو یا ہو یا میز موبائیل ہو یا کپ برتن ہو یا کوئی بھی روزمرہ کی چیز پلاسٹک سے ہی کم لیا جاتا ہے۔غرض روزمرہ زندگی کی ہر چیز پلاسٹک میں مل جاتی ہے۔تاہم لوگ اس کے نقصانات سے ابھی تک پوری طرح سے واقفیت حاصل نہیں کر پائے کیونکہ نا ہی اس کے خلاف کوئی مہم چلائی جاتی ہے اور نا اس کے خلاف کوئی آواز اٹھائی جاتی ہے۔

جبکہ عالمی ماہرین ہزار بار لوگوں کو تنبیہ کر چکے ہیں کہ پلاسٹک صحت کے لیے مضر ہے اور اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔مگر اب تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور خاص کر پاکستان میں تو بالکل بھی نہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔اگر پلاسٹک کا استعمال نہ روکا گیا تو ایک وقت آئے گا کہ ہم پلاسٹک کو ترک کرکے بھی پلاسٹک کو ختم نہیں کر پائیں گے۔اس کے بعد اگر بات کریں پلاسٹک کی مارکیٹنگ کی تو وہ بھی دھڑلے سے ہورہی ہے اور بڑی بڑی فوڈ اتھارٹیز خاموشی سے یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں۔بڑی بڑی کمپنیز اپنی پلاسٹک کی مصنووات کو فروغ دیتی جارہی ہے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتی جا رہی ہیں۔تاہم اگر عالمی سطع پر اس کا نوٹس لیا جائے اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے تو اس کو روکا جا سکتا ہے۔

اگر فوڈ اتھارٹیز نوٹس نہیں لیتیں تو نا لیں لیکن اگر لوگ اس کا پوری طرح بائیکاٹ کر دیں تو اسکی برآمدگی بھی رک جائے گی اور اس کی درآمدگی بھی۔مگر یہ سب کرنے کے لیے لوگوں کو پلاسٹک کے نقصانات کے متعلق پوری طرح سے آگاہی ہونی چاہیے۔تبھی لوگ اس کا صحیح طریقے سے بائیکاٹ کر پائیں گے۔اس کے علاوہ پلاسٹک کی سیل بھی زیادہ ہوتی ہے۔کیونکہ لوگ ہمیشہ سستی سے سستی چیز خریدنا چاہتے ہیں چاہے وہ ان کی صحت کے لیے کتنی ہی خطرناک کیوں نا ہو۔

اسی وجہ سے پلاسٹک کی مصنووات کو دن بدن فروغ مل رہا ہے اور پلاسٹک کی بڑی بڑی کمپنیز بڑی تیزی سے پھل پھول ہی ہیں۔جبکہ پلاسٹک کے کئے سارے متبادل اختیار کئے جا سکتے ہیں۔جن میں سٹیل تانبا سلور شامل ہیں۔ لیکن لوگ پھر بھی دھڑادھڑ پلاسٹک کی مصنووات خریدتے جا رہے ہیں اور اپنے ہی پیروں پر کلہاری مارتے جا رہے ہیں۔جو کہ بے حد تشویش ناک صورتحال ہے۔لہذا ہمیں چاہیے کہ پلاسٹک کو اپنی زندگی سے نکال باہر کریں اور پلاسٹک کی مصنووات کا پوری طرح سے بائیکاٹ کریں اور پلاسٹک کے ہاتھوں مزید اپنی صحت کو خراب ہونے سے روک دیں۔آخر یہ آپ کی صحت کا معاملہ ہے۔لہذا اس معاملے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس لیے پلاسٹک کا استعمال آج ہی سے ترک کردیں۔

13 comments on “پلاسٹک صحت کے لیے خطرناک ہے عالمی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کر دیا
Leave a Reply