چکن پیزا

In عوام کی آواز
March 03, 2021

چکن پیزا اجزاء:۔ میدہ 8 اونس آئل 2 ٹی سپون خمیر 1 ٹی سپون اُبلی ہوئی مُرغی ایک کپ آئل 4 کھانے کے چمچ ٹماٹو کیچپ 4 کھانے کے چمچ پانی آدھا کپ ترکیب:۔ خمیر کو پانی میں ملائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔ پھر اس میں میدہ ، نمک ، چینی اور دو ٹی اسپون آئل ملا کر گوند لیں۔ پھر روٹی بیل کر نرم کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ حتیٰ کہ پُھول کر دو گنا ہو جائے۔ اب مُرغی میں تمام مصالحے ملا دیں۔ تیل گرم کریں اور اس میں مُرغی کو تلیں۔ پھر کیچپ ڈال کر گاڑھا بھون لیں۔ روٹی کو پیزا ٹرے میں رکھیں۔ اس پر تھوڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلائیں۔ پھر مُرغی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس پر پھیلائیں۔ آخر میں پنیر کے ٹکڑے اس پر پھیلا دیں۔ اوون میں نصف گھنٹے تک پکائیں۔ عُمدہ چکن پیزا تیار ہے۔ گرم گرم پیش کریں۔

نیوز فلیکس 03 مارچ 2021

/ Published posts: 31

I am Nuzhat Quraishi. Principal The Smart School Shabqadar Campus. I am a writer and want to write articles.

Facebook