پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات

In عوام کی آواز
March 03, 2021

دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بہت اہم ہے ـ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے اس ملک میں سیاحوں کی آمد و رفت بہت اہم ہے ـ اگر سیاحوں کی آمدورفت زیادہ ہو تو معاشی ترقی کے چانس زیادہ بڑھ جاتے ہیں . بلکہ دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جن کی آمدنی کا زیادہ تر انحصار سیاحت پر ہے، اس لیے دنیا بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں ـ ہرملک میں کچھ نہ کچھ ایسے مقام یا کچھ ایسی جگہ ضرور ہوتی ہے جو کہ خصوصی اہمیت رکھتی ہےـ

ایسی جگہوں کو نمایاں کر کے سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ـ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی جناب عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب میں ۳۰ نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کی منظوری دے دی ہے ـ اور ان منصوبوں کی تکمیل سے حکومت کو بہت اچھے رسپانس کی امید ہے.امید کی جارہی ہے کہ ان منصوبوں کی بدولت جلد ہی بیس ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ سیاحوں کا ٹرن آؤٹ بھی بڑھ جائے گا جس سے حکومت کو سو بلین سالانہ سے زیادہ کے محصولات حاصل ہونے کا امکان ہے ـموصولہ اطلاعات کے مطابق وادی سندھ کی پٹی، ہڑپہ ،کوٹلی ستیاں اور شمالی پنجاب کے بلاک کے دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ قدیم تاریخی مقامات کے کھنڈرات کو بھی مختلف جاری شدہ مراحل میں تیار کیا جائے گا ـ

یہ منصوبہ حکومت کے سیاحت کے ذریعے اقتصادی ترقی کے پروگرام کا حصہ ہے اور اس منصوبے کے ذریعے امید کی جا رہی ہے کہ آبادی کے بڑے حصے کو اقتصادی اصلاح کر کے ترقی کی جانب گامزن کیا جائے گاـ اس منصوبے میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور ہوٹلز کا قیام بھی شامل ہے جو سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ـ سیاحت میں اضافے سے ان میں مزید اضافہ کیا جائے گآور ضرورت کے مطابق یا تو نئی سڑکیں بنائی جائیں گی یا پرانی سڑکوں کو مرمت کیا جائے گا .

ان علاقوں میں دو طرح سے ترقی ہوگی ایک تو سیاحت کا فروغ ہونے سے اور دوسرا آمد و رفت کے ذرائع بہتر ہونے سے ـ یہ منصوبہ ناصرف پنجاب میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا باعث ہوگا بلکہ اس کے علاوہ یہ نیا منصوبہ بنیادی طور پر شمالی علاقہ جات کے مشہور و معروف سیاحتی مقامات جیسے نتھیا گلی، مری، بھوربن وغیرہ سے سیاحوں کو پنجاب کے سالٹ رینج ،چکوال ،جہلم اور میانوالی جیسے بارہ یا چودہ نئے ترقی یافتہ علاقوں کی طرف بھی موڑے گا. اس سے سیاحوں کا رخ ان پسماندہ علاقوں کی طرف بھی ہوگا جس سے ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ـ نہ صرف یہ کہ لوگوں کو روزگار ملے گا بلکہ ان علاقوں کی ترقی کی طرف بھی یہ ایک بہت احسن قدم ہےـ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلے میں جتنی تیزی سے اقدامات کیے جائیں اتنا ہی ان علاقوں کی ترقی کے زیادہ چانس ہیں ـ

نیوز فلیکس 03 مارچ 2021