399 views 0 secs 0 comments

کروڑوں کمانے کا شارٹ کٹ

In BUSINESS
March 03, 2021

کروڑوں کون نہیں کمانا چاہتا ہر کوئی اس کوشش میں لگا ہے کہ وہ کچھ بھی کر کے کیسے بھی کر کے کروڑوں کمانے میں کامیاب ہو جائے۔اور اس کے لیے وہ ہر حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں۔تاہم یہ سب اتنا آسان نہیں جتنا کہ نظر آتا ہے۔اسی طرح لوگ یوٹیوب اور گوگل پر بھی یہی سرچ کرتے رہتے ہیں کہ کروڑوں کمانے کا شارٹ کٹ کیا ہے اور یہ سب کیسے کیا جاتا ہے۔مگر یہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی انہیں اپنے سوالوں کا خاطر خواہ جواب نہیں مل پاتا اور آخر میں ان کے ہاتھ سوائے ناکامی کے کچھ نہیں آتا۔

تاہم آج ہم آپ کو آپ کے تمام سوالات کے جوابات اس ایک آرٹیکل میں ہی دے دیں گے۔لہذا اس حوالے سے اب آپ کو کسی قسم کی مزید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تو مزید دیر نا کرتے ہوئے ہم آپ کو آپ کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔تاہم ہم آپ سے یہ درخواست بھی کریں گے کے آرٹیکل پڑھنے کے بعد اس پر کمنٹس ضرور کریں۔کیونکہ ہم آپ کے لیے بہت محنت اور ریسرچ کرکے ایک ایک آرٹیکل لکھتے ہیں۔اس لیے آپ اس پر کم از کم ایک چھوٹا سا کمنٹ تو ضرور کریں۔جس میں آپ ہمیں ہمارے آرٹیکل کے حوالے سے بتا سکتے ہیں کہ وہ اچھا تھا یا برا۔چنانچہ کمنٹ ضرور کریں اور پسند آنے کی صورت میں اپنے دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر ضرور کریں۔سب سے پہلی بات تو یہ کہ شارٹ کٹ کسی بھی چیز کا اچھا نہیں ہوتا اور خاص کر پیسے کمانے کا شارٹ کٹ تو بالکل بھی نہیں

کیونکہ پیسے کا شارٹ کٹ سب سے خطرناک ہوتا ہے اور اس میں انسان کی جان چلے جانے کا خدشہ بھی ہوتا ہے اور تو اور اگر لوگ کسی شارٹ کٹ سے پیسے کما بھی لیں تب بھی وہ بہت کچھ گنوا بیٹھتے ہیں۔جس میں ان کا ایمان بھی شامل ہوتا ہے اور ان کی عاقبت بھی تباہ ہو جاتی ہے کیونکہ کروڑوں کمانے کے شارٹ کٹس میں حرام حلال کی تمیز تو سرے سے ہوتی ہی نہیں۔یہی وجہ کہ آخر میں ان لوگوں کے ہاتھ سوائے پچتاوے کے کچھ نہیں آتا۔جس کے بعد بہت سے ایسے لوگ تو خودکشی بھی کرلیتے ہیں.

اور حرام موت مر جاتے ہیں۔جو کہ ان کے والدین کے لیے بھی بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے جسے وہ بمشکل ہی سہ پاتے ہیں۔لیکن یہاں پر سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ پھر بھی ان لوگوں کے انجام سے عبرت نہیں لیتے اور بدستور کروڑوں کمانے کے شارٹ کٹ کے چکر میں لگے رہتے ہیں۔جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے اور ان چکروں سے لوگوں کو دور رہنا چاہیے کیونکہ اس میں ہی اُن کی بھلائی اور خیر ہے۔لہذا ہم آپ کو اس آرٹیکل کی وساطت سے یہی عرض کریں گے کہ اگر آپ کو کروڑوں ہی کمانے ہیں تو اس کے لیے کوئی سہی اور لیگل راستہ ہی چنیں۔شارٹ کٹ سے دور رہیں کیونکہ شارٹ کٹ آپ سے آپ کی زندگی بھی چھین سکتا ہے۔لہذا اگر آپ کو اپنی زندگی کی قدر و قیمت کا اندازہ ہے تو خدارا شارٹ کٹ سے دور رہیں۔

نیوز فلیکس 03 مارچ 2021