اب ہائی بلڈپریشر کو بھول جائیں، سفیدے کے پتے رکھیں آپکو تندرست و توانا

In عوام کی آواز
March 04, 2021

اپنے بچپن میں ہم ہائی بلڈ پریشر کی بیماری ادھیڑ عمر یا عمر رسیدہ لوگوں میں دیکھتے تھے،یا پھر موٹاپے کا شکار لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوتے تھے، لیکن آج کے اس مشینی دور میں اس بیماری کے لیے اب عمر کی کوئی قید نہیں رہی یہ کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے، اب ہائی بلڈ پریشر کے لیے موٹاپے کا ہونا بھی ضروری نہیں، شاید اسکی وجہ پڑھائی، ملازمت، کاروبار یا گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہن پر پڑنے والا غیر ضروری شدید دباؤہے،وجہ کوئی بھی رہی ہو کوشش کریں کہ خودکو ذہنی دباؤ سے بچائیں،

متوازن غذا کا استعمال کریں، ہلکی پھلکی ورزش یا کم ازکم واک تو ضرور کریں تاکہ آپکی بیماری کنٹرول میں رہے، خاص طور پر جب آپ کی عمر تیس سال سے زائد ہو، آپ کو اپنی زندگی میں اپنی صحت کے حوالے سے مثبت تبدیلیاں لانی چاہیئں تا کہ آپ ان جان لیوا بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں، اس کے علاوہ ہم ایک چھوٹی سی ٹپ آپ کو بتائیں گے جس سے آپ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بلڈپریشر کم کرنے والی زیادہ تر دوائیں پیشاب آور ہوتی ہیں،یہ پیشاب کے ذریعے جسم سے زائد نمک خارج کرتی ہیں جس کی وجہ سے گردوں کو اضافی کام کرنا پڑتا ہے،اور اسی وجہ سے نہ صرف گردوں کی کارکردگی متاثر ہوتی بلکہ یہ گردوں کے مسائل کا سبب بھی بنتی ہیں، ان تمام مسائل سے بچنے کے لیے آپ اس سادہ سی ٹپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کو سفیدے کےدس بارہ پتے ایک گلاس پانی میں اتنی دیر ابالنے ہیں کہ ایک کپ پانی رہ جاۓ، کچھ دیر ٹھنڈا کرنے کے بعد اسے درمیانہ گرم پی لیں،یہ چاۓ آپکو دن میں دو بار پینا ہے، جب آپکو اپنی طبیعت میں بہتری نظر آۓ تو اس چاۓ کا استعمال دن میں صرف ایک بار کریں، جب آپ محسوس کریں کہ آپکا بلڈ پریشر مکمل طور پر کنٹرول ہو گیا ہے تو ہفتہ میں صرف دو بار اسکا استعمال کریں، یہ چاۓ آپکی بلڈ پریشر کی دوائیں چھوڑنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔آزمائش شرط ہے۔

اگر کبھی اچانک آپکا بلڈ پریشر ہائی ہو جاۓ اور آپ کے پاس کوئی دوا بھی موجود نہ ہو تو آپ فوری طور پر کچا لہسن تین سے چار جوے ہلکا کوٹ کرآدھا کپ پانی میں مکس کرکے فوری طور پر پی لیں، دس سے پندرہ منٹ میں آپکو اپنی طبیعت میں نمایاں بہتری نظر آۓ گی، لیکن جو لوگ گردوں کی خرابی کا شکار ہیں وہ اس ٹپ کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کئے بغیرہر گز استعمال نہ کریں۔ایک بات یاد رکھیں کہ گھریلو ٹپس سنجیدہ نوعیت کی بیماریوں کے لیے زیادہ عرصہ تک کارآمد ثابت نہیں ہوتیں، اس کے لیے کسی ماہر ڈاکٹر کی راۓ لینا بے حد ضروری ہے،تاکہ وہ بروقت بیماری کی تشخیص کرکے علاج تجویز کر سکے۔

نیوز فلیکس 04 مارچ 2021