345 views 0 secs 1 comments

من پسند نوکری کیسے حاصل کریں

In BUSINESS
March 05, 2021

من پسند نوکری کون نہیں کرنا چاہتا مگر آج کل کے حالات میں یہ سب کتنا مشکل ہے یہ صرف وہی لوگ جانتے ہیں۔جو من پسند نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔تاہم بہت سے لوگ اپنی خوش نصیبی کی بدولت نہایت کم مدت میں من پسند نوکری حاصل کر لیتے ہیں۔اسی طرح کچھ لوگ سفارش اور رشوت کا استعمال کر کے بھی کہیں نا کہیں اپنی من پسند فرم میں خود کو فٹ کرلیتے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سے لوگ تو تھک ہار کر نوکری حاصل کرنے کا خیال ہی اپنے دل سےنکال دیتے ہیں۔جو کہ نہایت افسوس ناک بات ہے۔

تاہم ہم آج آپ کو ایسا راستہ دکھائیں گے۔جس پہ چل کہ 3 4 دن میں ہی اپنی من پسند نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور آپ مجھ ناچیز کو دعائیں دیے بغیر رہ نہیں پائیں گے تو چلیے مزید دیر نا کرتے ہوئے ہم آپ کو آپ کی منزل پانے کا صحیح راستہ دکھائے دیتے ہیں۔ سب سے پہلے تو ہم آپ کو سب سے اہم کام کی اور پتے کی بات بتاتیں چلیں کہ پاکستان میں آپ کو نوکری بغیر گیدڑ سنگھی کے تو مل ہی نہیں سکتی یہ لکھ لیں میری بات۔صرف اور صرف 2 صورتوں میں مل سکتی ہے وہ 2 صورتیں ہم اوپر بھی بیان کر چکے ہیں۔یعنی کے سفارش اور رشوت۔ان 2 چیزوں کے بغیر جس نے بھی نوکری حاصل کی ہے سمجھ جائیں اس کے پاس گیدڑ سنگھی موجود تھی۔ڈگری تو خیر ان کے پاس موجود ہوگی ہی اسے کون پوچھتا ہے۔لوگ تو گیدڑ سنگھی کو پوچھتے ہیں۔ اب آپ شاید پوری طرح سے سمجھ چکے ہوں گے

کہ کن کن بڑے بڑے لوگوں کے پیچھے کتنی بڑی بڑی گیدڑ سنگھیاں ہوتی ہے۔جو انہیں اس قدر بلندی پر پہنچا دیتی ہیں کے ان کے لیے نیچے دیکھنا بھی کافی دشوار ہوتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی نوکری سے ذیادہ اپنی گیدڑ سنگھی کی فکر کرتے ہیں۔کیونکہ نوکری چلی بھی گئی تو کیا ہوگا دوسری نوکری مل جائے گی گیدڑ سنگھی جو ہے پر گیدڑ سنگھی چلی گئی تو کیا ہوگا۔ لہذا میں آپ کو اپنے اس کالم کی وساطت سے یہی کہوں گا کہ کچھ بھی کریں کیسے بھی کریں بس گیدڑ سنگھی کہیں سے بھی ڈھونڈ لائیں ورنہ عمر بھر دھکے کھاتے پھریں۔لیکن اگر آپ کو اب بھی میری بات پر ذرا سا بھی شک و شبہ ہے تو آپ بلا شبہ نیازی کا تصور کرلیں یقناً آپ کو اس کے پیچھے ایک بہت بڑی گیدڑ سنگھی نظر آئی گی اور عین اسی وقت آپ اس خواب خرگوش سے جاگ جائیں گے اور اپنے چاروں انگ گیدڑ سنگھی کو پانے کی کھوج میں لگ جائیں گے۔

نیوز فلیکس 05 مارچ 2021

One comment on “من پسند نوکری کیسے حاصل کریں
Leave a Reply