بریکنگ نیوز

وزیراعظم کا بیان سن کر دکھ ہوا، ہر شخص اور جماعت میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے‘

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم اور کچھ کابینہ اراکین کے بیانات سن کر دکھ ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق کروانے پر خدا کے شکر گزار ہیں، سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہونے پربھی خدا کے شکر گزار ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن نتائج کے بعد میڈیا کے ذریعے جو خیالات مشاہدے میں آئے انہیں سن کر دکھ ہوا، بالخصوص وزیراعظم پاکستان اور کابینہ کے چند اراکین کے خطاب سن کر دکھ ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے تاکہ پاکستانی عوامی میں جمہوریت کو فروغ ملے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ ایک ہی روز ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی الیکٹورل میں ایک ہی عملے کی موجودگی میں جو ہار گئے وہ نا منظور اور جو جیت گئے وہ منظور، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

ی سی پی اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ پارلیمان سے منظور کروانے میں کیا امر مانع تھا جب کہ الیکشن کمیشن کا کام قانون سازی نہیں بلکہ قانون کی پاسبانی ہے، اگر اسی طرح اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی تو یہ ان کی کمزوری کے مترادف ہو گا نہ کہ الیکشن کمیشن کی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے،

اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ آئیں، آپ کی تجاویز سن سکتے ہیں تو شکایت کیوں نہیں سن سکتے، ہمیں کام کرنے دیں اور ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں۔

نیوز فلیکس 05 مارچ 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
نوٹ: اگر آپ اپنی پروڈکٹس،سروسز یا آفرزکا مفت اشتہار لگوانا چاہتے ہیں تو نیوزفلیکس ٹیم، عوام تک آپ کا پیغام پہنچانےکا موقع فراہم کر رہی ہے. شکریہ_ اپنا پیغام یہاں لکھیں
error: Content is protected !!

Adblocker Detected

Note: Turn Off the AdBlocker For this Site