چہرے کی سدا بہار خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں

In عوام کی آواز
March 08, 2021

چہرے کی دائمی خوبصورتی کے لئے خاص طور پر خواتین مختلف طریقوں کو اپنا کر فریشن نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں ،اگر چہرے پر دانے ،داغ دھبے یا چھائیاں ہوں ،موسم کی شدت کی وجہ سے جلد کا رنگ خراب ہو چکا ہوتو اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لئے خواتین مختلف کریمیں اور لوشن استعمال کرتی ہوئی نظر آتیں ہیں یا پھر بیوٹی پارلرز کا رخ کرکے اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن اس کا دیرپا فائدہ نہیں ملتا ہے ،اس سے وقتی طور پر تو چہرہ صاف او ر شفاف اور چمکدار ہو جاتا ہے لیکن اس سے مستقل طور پر اس مسئلے سے نجات نہیں ملتی ہے .

دوسری طرف بہت سے پیسے بھی ضائع ہو جاتے ہیں ،خواتین کی کثیر تعداد وقت کی کمی کا بہانا بنا کر ایسی بازاری اشیا استعمال کرتی ہیں ،ان کے نزدیک قدرتی اشیا سے فائدہ حاصل کرنا ایک کٹھن اور محنت طلب کام ہے ،اس چھوٹی سی تحریر میں جلد کی خوبصورتی کے لئے آذمودہ گھریلو طریقے پیش خدمت ہیں جن کا کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے یہ تمام مسائل سے جڑ سے ختم ہو جاتے ہیں لیموں ،گلیسرین اور عرق گلاب
عرق گلاب ،لیموں کا رس اور گلیسرین ہم وزن لے کر ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے صاف بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ،روزانہ صبح و شام اچھی طرح منہ کو دھو کر اس مکسچر کو چہرے پر اپلائی کریں خاص طور پر رات کو استعمال کریں ،آپ اس مکسچر کو ہاتھوں اور پائوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں آپ کو اس کے فوائد چند دن میں ہی ملنا شروع ہوجائیں گے ۔

بھاپ اور جلد بھاپ کو جلد کی خوبصورتی او ر شادابی برقرار رکھنے کے لئے عرصہ دراز سے خواتین استعمال کرکے فوائد حاصل کرتی ہیں ،اس سے چہرے پر چکناہت اور میل کچیل با آسانی صاف ہو تی ہے اور چہرہ شاداب اور تر و تازہ نظر آتا ہے ،جن خواتین کو جلد کی چکناہٹ کا مسئلہ ہے وہ بھاپ استعمال کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں ،نارمل جلد والے خواتین و حضرات ہفتے میں کم از کم تین بار بھاپ لے کر اپنے چہرے کو خوبصورتی کو برقرار رکھ سکتے ہیں ،بھاپ کے لئے کسی صاف برتن میں پانی کو اوبال لیں اور سر پر اچھی طرح تولیہ لپیٹیں.

تاکہ آپ کے بال بچ جائیں اور پانچ سے دس منٹ تک اچھی طرح بھاپ لیں ،بعد ازاں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کر لیں ۔نیند اور چہرے کی رعنائی کا تعلقایک صحت مند جسم کے لئے آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لیں ،اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ گھریلو خواتین گھر کے کام کاج میں مصروفیت کی وجہ سے ،لڑکیاں اور لڑکے اپنی پڑھائی یا پھر موبائل فون اور ٹی وی کی وجہ سے اپنی نیند کو پورا نہیں کرتے ہیں جس سے ان کے چہرے کی قدرتی تازگی غائب ہو جاتی ہے ،چہرے کی تازگی ختم ہو کر چہرہ مرجھا جاتا ہے اس لئے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نیند کو لازمی طور پر پورا کریں فاسٹ اور جنک فوڈ چھوڑ کر تازہ سبزیوں اور پھلوں کے رس کو استعمال کریں خشک جلد کے لئے کیا کریں خشک جلد کو شاداب بنانے کے لئے شہد ایک چائے کا چمچ،روغن بادام ایک چائے کا چمچ،گلیسرین ایک چائے کا چمچ اور ایک عدد انڈا لیں .

سب سے پہلے انڈے کو اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ اس میں سے جھاگ اچھی طرح نکل آئے ،اس کے بعد متذکرہ بالا تینوں چیزوں کو اس میں مکس کردیں ،پھر اس پیسٹ کو اپنے چہرے ،گردن اور ہاتھ پائوں پر اچھی طرح لیپ کردیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں ،پھر تازہ پانی سے دھو کر چہرے کو تولیہ کے بغیر خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں ،آپ دیکھیں گے کہ مہینے میں صرف تین سے چار مرتبہ اس عمل کو دھرانے سے اپنے چہرے کی رونق ،تازگی ،شفتگی میں بے پنا اضافہ ہو کر اپنا چہرہ پھول کی کھل جائے گا ۔

نیوز فلیکس 08مارچ 2021

/ Published posts: 3

I am a professional journalist and I work as a writer and reporter in a national newspaper. I keep writing for various international magazines and websites.