قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

In بریکنگ نیوز
March 08, 2021

چھ دیر قبل شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولر کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اورکرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔
شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ ‘لالہ ، دعاؤں کے لیے آپ کا بہت شکریہ.

اللہ تعالی سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے ، آپ قوم کا فخر ہیں۔خیال رہےکہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔

نیوز فلیکس08مارچ2021