467 views 0 secs 1 comments

شکریہ قائد اعظم محمد علی جناح

In تاریخ
December 25, 2020

25 دسمبر اک خواب کا آغاز ایک جانب جہاں مسلمانوں کی عظیم سلطنت #عثمانیہ کو گرانے کے لیے یہود چالیں چل رہے تھے تو دوسری جانب اللہ تعالی نے اس خطے کے لیے ایک نعمت اور رحمت جیسی ہستی پیدا کی۔ وہ ہستی جس نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔ کسی کی مخالفت کو خاطر میں نہیں لایا۔ جنہوں نے اپنے خاندان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کے لیے سر توڑ کوشش کی اور پاکستان بنا کر دم لیا۔ وہ ہستی جن کا ایمان، تقوی اور ولولہ کسی جذبات کی رو میں بہتا ہوا سیلاب نہیں تھا بلکہ ایک مدبرانہ حکمت عملی تھی۔ ایک ایسی حکمت عملی جس کا ہر حرف کلمے سے منسوب رہا۔ جس کی ابتداء کلمہ ہے اور انتہاء محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک۔

اللہ ایسی ہستی کو ایسے ہیروں کو کبھی کبھی پیدا کرتا ہے جو قوموں کی زندگی میں ایک نیا باب رقم کر جاتے ہیں۔ ایک ایسا باب جس میں خیبر کی جنگ سے شروع ہونے والے معرکے میں یہود سے جداگانہ تشخص کی تنبیہ اب تک اسرائیل کو تسلیم نا کرنے کی صورت میں موجود ہے۔ جن کی باتیں ایک تاریخ ہیں۔ ایسے لوگ خود میں ایک حیثیت ہیں انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں یہ خود ایک تعارف ہیں اس پاک سرزمین کا۔ جس میں آج ہم آباد ہیں کئی نسلیں یہاں پیدا ہوئیں اور تحفظ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ جسے دشمنوں نےکمزور زہنوں کے لیے دہشت بنایا مگر اصل میں یہی پناہ گاہ محفوظ ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے مشرق کی جانب سے ٹھنڈی ہوا آتی ہے۔ جس مشرق کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر رکھی۔ وہی مشرق کفر کی طاقتوں کے سامنے آج سینہ سپر ہے۔ ہمارا ساتھ چھوڑنے والے یقیننا پچھتا رہے ہیں۔ ان کے دل سکون میں نہیں۔ مگر سب دیکھ لیں آج قائد کا پاکستان زندہ ہے الحمدللہ۔ پائندہ ہے۔ اللہ آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دائمی ساتھ اور قربت دے چکا ہے اور اس سے بڑھ کر رتبہ کیا ہو گا دنیا و آخرت میں کسی انسان کے لیے۔ شکریہ قائداعظم 🌹

/ Published posts: 2

اسلام وعلیکم میرا نام عمر سجاد ہے اور اس صفحہ پر آپ کو تازہ ترین خبریں اور مضامین ملیں گئے۔

Facebook
One comment on “شکریہ قائد اعظم محمد علی جناح
Leave a Reply