تخم ملنگا کے حیران کن فائدے

In خوبصورتی اور جلد
April 15, 2021
تخم ملنگا کے حیران کن فائدے

تخم ملنگا پاکستان میں سندھ, پنجاب جبکہ ھندوستان میں حصوصا پنجاب کے علاقوں اور ان علاقوں میں جہاں تلسی ہوتی ھے اس کے علاوہ کیلیفورنیاں میں بھی پایا جاتا ھے اس کا مزاج گرم ھوتا ہے.

فوائد 
گرمیوں میں تخم ملنگا کا استعمال انتہائی فائدہ مند ھے اس کا باقاعدگی سے استعمال جسم کی گرمی کو مارتا ہے اور ٹھنڈک پیدا کرتا ھے یہ انسانی صحت کیلئے ہر لحاظ سے فائدہ مند ھے اس میں اینٹی اکسیڈنٹ پائی جاتی ھے اس کے علاوہ اومیگا تھری ایسڈ بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ھے یہ ھائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہے اور دماغ کو مظبوط بناتا ہے.

ہڈیاں مضبوط
تخم ملنگا کا دن میں ایک بار استعمال اپ کی روزانہ کی جسمانی ضررورت کے مقابلے میں 18 فیصد کیلشیم مہیا کرتا ہے کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں اھم کردار ادا کرتا ہے

صحت مند ہاضمہ 
تخم ملنگا صحت مند ہاضمے میں اھم کردار ادا کرتا ہے اس کے دو کھانے کے چمچ میں 10گرام فائبر ہوتا ہے جو کہ ہماری روز مرہ کی ضرورت کے حساب ایک تہائی کام کرتا ہے اس کے علاوہ اس کا استعمال پیٹ کی تیزابیت کی صفائی کرتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ کے جملا امراض سے محفوظ رہتے ہیں

پٹھوں اور ٹشوز
تخم ملنگا ناکارہ ہوجانے والے ٹشوز کو دوبارہ پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہے اس میں موجود پروٹین اور امینوایسڈ پٹھوں کے ماس کو برقرار رکھتے ہیں ان کی کارکردگی بہتر بناتی ہے

1 comments on “تخم ملنگا کے حیران کن فائدے
Leave a Reply