198 views 0 secs 0 comments

دلہا نے اپنی شادی پر سورۃ رحمٰن کی تلاوت کر کے سب کےدل جیت لیے

In شوبز
April 15, 2021
دلہا نے اپنی شادی پر سورۃ رحمٰن کی تلاوت کر کے سب کےدل جیت لیے

السلام علیکم پیارے دوستو : نیوز فلیکس میں خوش آمدید ۔آج ہم پاکستان کی ایک منفرداور خوبصورت شادی کے بارے میں بات کریں گے ۔جس نے آج کل سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچا رکھی ہے۔ اور اسے دیکھ کر ہر مسلمان کا دل خوش ہوا ہے۔اس

شادی میں ایسا کیا ہواکہ ہر دیکھنے والے نے اسے سراہا

۔ یہ شادی حال ہی میں لاہور میں ہوئی اس شادی کے دولہا ڈاکٹر فیضان اور دلہن کرن ہیں۔ اس شادی میں دولہا ڈاکٹر فیضان نے اپنی خوبصورت آواز میں سورہ حمان کی تلاوت کر کے شادی کو یادگار بنا دیا تلاوت قرآن پاک سے نہ صرف حال میں موجود لوگوں کے دل بلکہ شادی کی ویڈیو دیکھ کر تمام مسلمانوں کےدل جیت لیے ۔ یہ شادی پاکستان کی ایک خوبصورت اور منفرد شادی ہے جسے ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ دوستو شادی کسی مہذب قوم کا طریقہ ہوتی ہےجو قومیں مہذب ہوتی ہیں وہ مرد عورت کے رابطے کو شادی کے ذریعے سے مستحکم کرتی ہیں ۔چنانچہ اسلام میں شادی ایک سسٹم ہے مختلف ممالک میں مختلف، علاقوں میں ،مختلف اقوام میں مختلف مذہب میں شادی مختلف طریقوں سے ہوتی ہے۔ سنت رسول اللہ کے مطابق شادی کی تقریب سادہ ہونی چاہیے۔دور حاضر میں دیکھا جائے توفضول خرچی اور دولت کا اظہار ہوتا ہے مختلف قسم کی غلط اور مغربی رسومات کو اپنایا جاتا ہے آپ نے اکثر شادیوں میں دیکھا ہوگا کہ گانا بجانا اور میوزک کا شور سنائی دیتا ہے ہے ۔جو ہمارے مذہب کے منافی ہے ہمیں اس مبارک موقع پراپنی مذہبی رسومات کو اجاگر کرنا چاہیے ہماری مزھب اسلام میں حضرت علی اور حضرت فاطمہ کی شادی ایک بہترین نمونہ ہے ۔حضرت علی کی شادی اسلام کے عین مطابق تھی ۔ حضرت فاطمہ کے جہیز میں صرف ضرورت کی اشیاء موجود تھی جہیز میں ایک بستر، ایک نقشی تخت ،ایک چمڑے کا تکیہ، ایک مشکیزہ، دو مٹی کے برتن ایک چکی، ایک پیالہ ،دو چادریں دو بازوبند اور جائےنماز تھی ۔ شادی کے وقت حضرت علی کے پاس ایک ذرا تھی جسے بیچ کر حق مہر ادا کیا گیا ۔حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی و فاطمہ کے ولیمہ کی دعوت رکھی ۔ولیمہ میں مدینہ کے تمام لوگ کو مدعو کیا گیا ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دعوت پر گوشت اور چھوہارےسے کھانا تیار کر وایا۔ یہ کھانا مدینے کے لوگوں میں آپ نے خود تقسیم کیا۔ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمیں بھی چاہیئے ۔ اپنی شادی کی تقریبات میں اسلامی طریقے کو اپنائیں فضول خرچی سے اجتناب کریں ۔اسلام میں شادی ایک پاکیزہ بندھن ہے اس بندھن کا آغاز خوبصورت انداز سے کرنا چاہیےتاکہ انجام بھی خوبصورت ہو اور اپنے ہاں اس طرح کے طریقہ کار کو زیادہ سے زیادہ راج کریں ۔پاکستانی اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے اپنی تقریبات میں اسلامی رسومات کو اپنانا چاہیے ہماری دعا ہےکہ ڈاکٹر ۔فیضان اور ڈاکٹر کرن خرم خوش و خرم زندگی گزاریں آمین