مجرمانہ خاموشی ظلم اور جرم دونوں کو ہوا دے رہی ہے

In ادب
April 20, 2021
مجرمانہ خاموشی ظلم اور جرم دونوں کو ہوا دے رہی ہے

ضمیر کا زندہ ہوناانسان کے زندہ ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے

ہماری سانسیں تو چل رہی ہیں
مگر نہ جانے کب ہم اپنے ضمیر کی موت پہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
پڑھ چکے ہیں
ضمیر تو ہمارے مر چکے ہیں ساتھ ہی ہم اپنی خوداری عزت نفس نام کی شہ اپنے ہاتھوں سے دفن کر چکے ہیں اُس پار کشمیر کی بیٹیوں کو تو انصاف نہ دلا سکے ان کا درد تو ہم محسوس نہ کر سکے پر خدا رہ اس طرف کشمیر کی بیٹیوں کے محافظ تو بن جاؤ ریاست کی بیٹیاں کافروں میں محفوظ نہیں ہیں تو مومنوں اور مسلمانوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں کچھ دن پہلے مظفرآباد کی دو معصوم بچیاں سات سالہ مصباح اور بارہ سالہ ثوبیہ کا ریپ اور سولہ ثناء افتخار کا قتل بھی ہمیں نظر نہیں آتا ریاست کے جان و مال عزت آبرو کا تحفظ ریاست کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن جب بات عورت کی عزت، حقوق اور انصاف کی آتی ہے تو سب کو کیوں سانپ سونگ جاتا ہے
حوا کی بیٹی انصاف کی منتظر ہیں
وہ زندہ ہے تو ثوبیہ اور مصباح کی صورت میں مرنے کے بعد ثناء افتخار کی شکل میں انصاف کی منتظر
عورت جب اپنے حقوق کا مطالبہ کرتی ہے عام آدمی سے لے کر حکمران اور مذہبی ٹھیکیداروں تک سب تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن افسوس اس ظلم پہ کسی مذہبی ٹھیکیدار نے احتجاج کیا نہ کسی ضمیر میں کسک اٹھی اور نہ کوئی انسانی حقوق کا علمبردار میدان میں نکلا
ہم اس مردہ معاشرے میں رہتے ہیں
جہاں پولیس ظالم کا ساتھ دیتی ہے
جہاں قلم بکتا ہے
جہاں انصاف خریدہ جاتا ہے جہاں مادہ پرستی کے سامنے انسانیت ہار جاتی ہے
جہاں حکمران خود کو خدا سمجھتے ہیں
جہاں چند پیسوں پہ ایمان بکتے ہیں
ہم بحیثیت فرد نہیں بحیثیت معاشرہ مردہ ضمیروں کی اجتماعی قبر ہیں
ہمارا دل درد انسانیت سے خالی ہے ہم اس مردہ ضمیر معاشرہ کا حصہ ہیں جہاں زندہ انسان نہیں مردہ انسانوں کی روح انصاف کی منتظر ہے
ثناء کی موت بھی ہمارے مردہ ضمیروں کو نہ زندہ کر گی اس کی لاش چیخ چیخ کر ثناء پہ ہونے والے ظلم بیان کر رہی تھی مگر ہم زندہ ہوتے تو ہمیں چیخیں سنائی دیتی
ثناء کی موت پہ خاموشی ہماری مفلوج سوچ کی عکاسی کرتی ہے ثناء بیٹی تو نہیں ہماری بہن تو نہیں تھی ہماری برادری کی تو نہیں تھی ہمارے ضلع کی تو نہیں تھی
مفلوج سوچ اور ذہنی مریضوں ایک بات یاد رکھنا بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
ظلم کو اگر روکا نہ جائے تو ظلم کی ہوا بہت تیزی سے چلتی ہے اور مجرم کا خاندان بہت تیزی سے پھلتا ہے آج ثناء کل آپ کی بیٹی یا بہن بھی ہو سکتی ہے
مجرمانہ خاموشی ظلم اور جرم دونوں کو ہوا دے رہی ہے اور یہ ہوا ایک دن پورا معاشرہ لے ڈوبے گی
اس سے پہلے کہ آگ پورے معاشرے کو لے ڈوبے ظلم کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہو جاؤ
جب معاشرہ ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو ظالم کمزور ہو جاتا ہے
انصاف اور انسانیت کی اس لڑائی میں ان کی آواز بنیں جن کو آپ کی آواز کی ضرورت ہے
انسانیت کی کوئی ذات کوئی برادری قیبلہ فرقہ اور مذہب نہیں ہوتا
از قلم
ثوبیہ راجپوت