موٹاپے سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں بغیر کسی ورزش کے

In خوبصورتی اور جلد
April 29, 2021
موٹاپے سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں بغیر کسی ورزش کے

تحریر مسرت ثقلین
موٹاپا ایک ایسی مرض ہے جو پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ایک بڑا مسلہ بن چکا ہے۔ جہاں موٹاپا انسان کی خوبصورتی کا دشمن ہے وہیں دوسری طرف ہی انسانی جسم میں بہت سی خطرناک بیماریوں کا بھی موجب ہے۔اسی لیے میں آج آپ کو بڑا ہوا وزن کم کرنے کا ایک بہت ہی مؤثر طریقہ بتاؤں گا۔ جس سے چند دنوں میں ہی آپ اپنا بڑا ہوا وزن آسانی سے کم کر پأو گے۔ اور بی کوئ ورزش کیے بغیر۔تو آیے میں آپ کو اس ریمیڈی کو بنانے کا طریقہ بتاتا ہوں۔

نسخے کو بنانے کیے آپ کو تین لیموں لینے ہیں۔ آپ ان کی بجائے چکوترے بھی استعمال میں لا سکتے ہیں۔اگر چکوترے نا ملیں تو پھر لیموں ہی ٹھیک ہیں۔اب آپ نے ان لیمووں کو درمیان سے کاٹ کے رکھ لینا ہے۔ کسی صاف پیالے میں ان سب لیمووں کا رس نکال لینا ہے۔ لیموں کے رس کو چھلنی کی مدد سے چھان لینا ہے۔پھر آپ ایک صاف پلیٹ لے لیں۔ اس ایک چمچ اجوائن ڈال دیں۔ اجوائن آپ کو آسانی سے پنسار سٹور سے مل جائے گی۔ اب اس پلیٹ میں ایک چمچ سونف بھی ڈال دیں ۔ یہ بھی آسانی سے مل جائیں گے آپ کو۔اب ان دونوں میں لیموں کا رس ڈال دیں۔ جو ہم پہلے ہی بنا چکے ہیں۔

ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے ہلا کر مکس کریں۔ اب تین سے چار گھنٹے کے لیے دھوپ میں رکھ کر سکھا لیں۔جب یہ اچھی طرح سوکھ جائیں تو ان دھوپ سے اٹھا لیں۔پھر ان سب کو گرینڈر مشین میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی آدھا چمچ کلونجی اور ایک چھوٹا سا ٹکرا دال چینی کا بھی ڈال دیں۔سب کو اچھی طرح سے گرینڈر مشین کی مدد سے گرینڈ کریں۔اب اس سفوف کو اپنے پاس کسی صاف ڈبی میں نکال کے رکھ لیں۔ صبع آدھا گلاس پانی لیں اور اس سفوف کا تقریباً پانچ گرام اس پانی میں ڈالیں۔ اسی طرح شام کو بھی استعمال کریں۔ انشا اللہ آپ اس ک بہت اچھے اثرات دیکھیں گے

جی تو دوستو! آپ کو ہمارا عنوان جو موٹاپے سے ہمیشہ کیلئے نجات پانے کے حوالے سے تھا یہیں مکمل ہوا۔ یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ امید ہے آپ اس سے اچھے سے موٹاپے سے نجات پا سکیں گے۔ اس سبق کو اپنے پیارے لوگوں تک ضرور پہنچائیں۔ تاکہ کسی اور کا بھی فائیدہ ھو سکے۔ دعاؤں میں یاد رکھنا۔ اللہ حافظ۔

/ Published posts: 2

Hello , I am Musarat Saqlain. And I am here to write about new upcoming mobile phones and other technology related things.