کھیل

پاکستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ پہلا دن کس کے نام رہا؟

پاکستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ پہلا دن کس کے نام رہا؟

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعرات کو ہرارے سپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے ہوا

زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا زمبابوے کی بیٹنگ لائن اپ پاکستان کے بالروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اوپنر کیون کیسوزا بغیر کوئی رن بنائے دوسرے ہی اوور میں تیز گیند باز حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے اس کے بعد نویں اوور میں دوسرے اوپنر پرنس میز ویرے 11 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے اس وقت زمبابوے کا مجموعی سکور 18 تھا اس کے بعد زمبابوے کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گریں اور صرف 30 رنز کے مجموعے پر زمبابوے کی چار وکٹیں گر گئیں کپتان برینڈن ٹیلر 5 رنز بنا کر حسن علی جبکہ ٹریسائی موسکانڈا 14 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے بعد ازاں ملٹن شنمبا اور روئے کایا نے زمبابوے کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 89 پر پہنچایا شنبا 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے 124 کے مجموعے پر رائے کایا 48 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے 127 کے مجموعی سکور پر ریگس چکابوا بھی 19 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے 141 سکور پر چسورو 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے اور 164 رنز پر موزاربانی بھی 14 رنز بنا کر شاہین آفریدی  کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ 59.1 اوورز میں 176 کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز رچرڈ نگاروا تھے جو 1 رن بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 حسن علی نے بھی 4 جبکہ نعمان علی نے 1 وکٹ حاصل کی زمبابوے کی جانب سے روئے کایا 48 رنز بنا کر نمایاں رہے اور ڈونلڈ ٹریپانو 28 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے

جواب میں پاکستان کے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے عابد علی 56 رنز بنا کر جبکہ عمران بٹ 43 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں پاکستان کو زمبابوے کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی 73 رنز درکار ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button