کھیل

پاکستان بمقابلہ زمبابوے ، پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے شکست دے دی

پاکستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق تیسرے دن کے کھیل کے آغاز پر پاکستان نے اپنا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز سے آگے بڑھایا  کل کے سکور میں 21 رنز کے اضافے کے بعد 395 کے مجموعی سکور پر حسن علی 30 رنز بنا کر بلیسنگ موزاربانی کا شکار بن گئے اگلی ہی گیند پر نعمان علی بھی بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹ موزاربانی کو دے بیٹھے 412 کے مجموعی سکور پر ساجد علی 7 رنز بنا کر نگاروا کا شکار بنے پاکستان کی آخری وکٹ 426 کے مجموعی سکور پر گری آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز فواد عالم تھے جو 140 رنز بنا کر موزاربانی کا چوتھا شکار بنے پہلی اننگز کے اختتام پر پاکستان نے زمبابوے پر 250 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے 140 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں

زمبابوے کو دوسری اننگز میں پاکستان کی برتری ختم کرنے اور اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے 250 رنز درکار تھے زمبابوے کا آغاز پہلی اننگ کی نسبت بہتر تھا اوپنرز نے 48 رنز کا آغاز فراہم کیا کیون کیسوزا 28 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے 68 رنز کے مجموعے پر ملٹن شنبا 4 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار ہوئے 92 رنز پر مسکانڈا 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے 95 رنز کے مجموعے پر روئے کائیا بنا کوئی رن بنائے فہیم اشرف کا شکار بن گئے 117 رنز پر کپتان برینڈن ٹیلر 29 رنز بنا کر نعمان علی کا دوسرا شکار بنے 124 کے مجموعی سکور پر ڈونلڈ ٹریپانو 2 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے ایک گیند کے بعد چسورو بھی بنا کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر عمران بٹ کو کیچ تھما بیٹھے 128 کے سکور پر موزاربانی بھی 2 رنز کے انفرادی سکور پر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے 134 رنز پر زمبابوے کی نویں وکٹ گری جب نگاروا 5 رنز بنا کر حسن علی کا پانچواں شکار بنے زمبابوے کے ٹاپ آرڈر بلے باز پرنس میزویرے انگلی پر چوٹ لگنے کے باعث بیٹگ کے لیے نہ آسکے جس کے باعث زمبابوے کی ٹیم 134 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے ٹریسائی مسکانڈا 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے  پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 اور نعمان علی نے 2 جبکہ فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی

  1. حسن علی کو پہلی اننگ میں 4 اور دوسری اننگ میں 5 شکار کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button