عیدالفطر کی خوشیوں کا اہتمام

In اسلام
May 07, 2021
عیدالفطر کی خوشیوں کا اہتمام

رمضان المبارک کے دوران تلاوت قرآن ، تراوایح اور دیگر عبادت کے بعد جب عید کا چاند نمودار ہوتا ہے تو ہر شخص کا چہرہ خوشی سے جھوم اُٹھتا ہے۔رمضان المبارک کی نعمتوں  اور رحمتوں کے بعد عید الفطر تمام عالم  اسلام کے لیے انتہائی خوشی و مسرت کا دن ہے ۔

ہر خوشی کے موقعے پر ہر شخص کو خوشی منانا چاہیے کیونکہ خوشی  انسان کا ایک طبعی تقاضااور فطری ضرورت ہے ۔ دین اسلام  ہرگز پسند نہیں کرتا کہ آپ مصنوعی وقار، ہر وقت کی مردہ دلی اور فُسردگی سے اپنے کردار کی کشش کو ختم کر دیں ۔ اسلام نہ صرف خوشی منانے کی اجازت دیتا ہے بلکہ اُس کو عین دین داری قرار دیتا ہے ۔عید الفطر کی خوشیوں کا اہتمام بھرپور انداز سے کیجئے ” یہ ایام   کھانے پینے، باہم خوشی کا لطف اُٹھانے اور خدا کو یاد کرنے کے ہیں    ”  شرح معانی الاثار

عید کے دن صفائ  ستھرائی اور نہانے دھونے کا اہتمام  کیجئے حیثیت کے مطابق اچھے لباس پہنئے، خوشبو لگایئے ، عمدہ  کھانے کھایئے اور بچوں کو موقع دیجئے کہ وہ جائز قسم کی تفریح اور کھیلوں سے جی بہلائیں اور کر خوشی منائیں۔اپنی خوشی میں دوسرں کو شریک کیجئے اور دوسرں کی خوشیوںمیں شریک ہو کر محبت کے جذبے کو پروان  چڑھائیں۔ ایک بار عید کے دن کچھ حبشی بازیگر فوجی کرتب دکھا رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کرتب خود بھی دیکھےاور حضرت عائشہ رضہ کو بھی اپنی آڑ میں لے کر دکھائے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان بازی گروں کو شاباش بھی دیتے جاتے تھے۔ جب عائشہ رضہ دیکھتے دیکھتے تھک گیئں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا اب جا و       بخاری

اس سال کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گیئں ہیں ۔ عید کی وہ گہماگہمی نہیں ہے بہت سے افراد بے روزگاری کا شکار ہو گئے ہیں۔پوری دنیا اس وبا کی لیپٹ میں ہے اس مشکل گھڑی میں پوری انسانیت کو دعا گو ہو نا ہو گا اور صحت کے اصولوں پر چلتے ہوئے خود بھی اس بیماری سے بچیں اور دوسروں کے پھیلاو کا سبب بھی نہ بنیں اور انسایت  کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔گھر پر رہ کر اپنے عزیز واقارب کے ساتھ عید کی خوشیاں بھر پور انداز سے منائیں اور خداوبزرگ وبرتر کا شکر بجا لائیں۔