(Snoring) خراٹے لینا

In عوام کی آواز
May 10, 2021
(Snoring) خراٹے لینا

خراٹے لینا (Snoring)
نیند میں خراٹے لینا ایک بہت عام شکایت ہے۔ ہر آدمی کبھی کبھار خراٹے ضرور لیتا ہے بلکہ ایک تخمینہ کے مطابق دنیا کا ہر آٹھواں آدمی خراٹے لیتا ہے۔ اور تو اور جانور خصوصا کتے بہت خراٹے لیتے ہیں ۔ عورتوں کی نسبت زیادہ مرد اس شکایت کا شکار ہیں اور موٹے مرد خراٹے لینے میں زیادہ مبتلا ہیں۔ دس سال سے کم عمر بچوں میں بھی یہ شکایت گلے کی خرابی یا ٹانسلز کی وجہ سے پائی جاتی ہے۔ جوانی میں یہ تکلیف کم ہو جاتی ہے لیکن تیس سال کی عمر کے بعد زیادہ ہو جاتی ہے۔

در اصل کچھ لوگوں میں سوتے میں ہوا کی نالیاں بند ہو جاتی ہیں اور ایک ایسی علامت پیدا ہوتی ہے جو سنائی دیتی ہے۔ پھیپھڑوں کو ہوا اندر لے جانے کے لئے زور لگانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نرم تالو میں لہریں پیدا ہوتی ہیں اور خراٹوں کی صورت میں شور سنائی دیتا ہے ۔ خراٹے لینا ایک پریشان کن شکایت ہے جو مغرب میں کئی شادی شدہ جوڑوں میں علیحدگی کا سبب بنتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے بھی بہت عرصہ پہلے اپنے شوہر کو خراٹے لینے کی وجہ سے اپنی خواب گاہ سے نکال دیا تھا۔لیکن کچھ لوگوں کے لئے خراٹے لینا ایک کرانک مسئلہ ہوتا ہے۔ اور کبھی کبھار یہ کسی سنگین بیماری کی نشاندہی کرتا ہے ۔

*وجوہات*:-
نمبر1.منہ یا ناک کی خاص بناوٹ
نمبر2.موٹاپا
نمبر3.الکوحل کا زیادہ استعمال
نمبر4.الرجی
نمبر5.تھکاوٹ
نمبر6.نزلہ زکام
نمبر7.بسیار خوری
نمبر8.پیٹھ کے بل سونا

*علاج*:-

وہ لوگ جو خراٹے بھرتے ہیں عموماً آکسیجن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں تھکاوٹ۔ہائی بلڈ پریشر اور دل کی شکایات ہو سکتی ہیں ۔جن افراد کو ناک کی سوزش یا ناک کی بندش کی شکایت ہو انہیں اس کا تدارک کرنا چاہئے ۔ اگر ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے تو سرجری کرائی جا سکتی ہے۔ اس تکلیف کے لئے ہومیوپیتھک دوا لیمنا مائنر بھی کار گر سمجھی جاتی ہے۔ اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لا کر بھی اس شکایت کا ازالہ ہو سکتا ہے۔ جیسے سوتے وقت اونچے تکیہ کا استعمال ۔ کمر کے بل سونے کی بجائے سائیڈ پر سونے کی عادت اپنانا ۔ کیونکہ جب ہم کمر کے بل سوتے ہیں تو گلہ پر کشش ثقل زیادہ اثر انداز ہو کر ہوا کی نالیوں کو تنگ کر دیتی ہے۔موٹے خواتین و حضرات اپنے وزن میں کمی کر کے اس شگایت سے مستقل چھٹکارہ پا سکتے ہیں

/ Published posts: 4

I am basically a science teacher and "reading" is my hobby.i will try to write informative and interesting articles on a variety of topics for readers .