عوام کی آواز

دنیا کے 5 بےوقوف ترین چور جو آسانی سے پکڑے گئے

آپ نے اکثر ایسے چوروں کے بارے میں سنا ہوگا جو کہ چوری کے بعد ایسا کوئی سراغ نہیں چھوڑتے جس سے وہ پکڑے جائیں- اس سے ان چوروں کی کامیاب منصوبہ بندی کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے- تاہم آج ہم آپ کو دنیا کے 5 ایسے بےوقوف ترین چوروں کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف آسانی سے پکڑے گئے بلکہ آپ کو ان کی بےوقوفیوں کی داستان پڑھ کر ہنسی بھی آئے گی-

اسلحہ کے طور پر کھیرے کا استعمال کرنے والا بےوقوف چور

یہ کہانی ایک ایسے بے وقوف چور کی ہے جس نے چند سال قبل کھیرے کو بطورِ اسلحہ استعمال کرتے ہوئے گلاسکو کے ایک بک میکر کو لوٹنے کی کوشش کی- گیری روف نے سیاہ رنگ کے موزے میں چھپے کھیرے کو ایک خاتون ورکر پر تان کر اس سے نقد رقم کا مطالبہ کیا اور خاتون پر یہ ظاہر کیا کہ موزے میں پستول ہے- لیکن خاتون نے رقم دینے سے انکار کردیا جبکہ اس وقت وہاں پر ایک آف ڈیوٹی پولیس آفیسر بھی موجود تھا جس کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ چور کے ہاتھ میں کوئی پستول نہیں بلکہ صرف ایک سبزی ہے جو کسی کے لیے نقصان دہ نہیں جس پر آفیسر نے پھرتی کے ساتھ اس چور کو قابو کرلیا- گیری نے آغاز میں اسے مذاق قرار دیا تاہم اعتراف کے بعد اسے عدالت نے جیل بھیج دیا-

چور چوری کے دوران سو گیا

لنکشائر کا ایک بزرگ جوڑا چھٹیاں منا کر جب اپنے گھر واپس لوٹا تو اس نے اپنے بیڈروم میں ایک اجنبی کو سوتا ہوا پایا- مارٹن ہولٹبی اور پیٹ ڈائی سن یہ سب دیکھ کر چونک گئے- یہ اجنبی دراصل ایک لوکساز چوزنوسکی نامی چور تھا جو اس جوڑے کے گھر چوری کے ارادے سے داخل ہوا تھا لیکن اس نے یہی رہنا شروع کردیا- یہ بے وقوف چور اس گھر میں اپنے لیے کھانا بناتا، برتن دھوتا، کپڑے دھوتا، گھر کی صفائی کرتا اور یہی سوتا بھی تھا- اس بزرگ جوڑے کا کہنا تھا کہ جب ہم چھٹیاں گزارنے جارہے تھے تو ہمارا گھر اتنا صاف نہیں تھا جتنا کہ ہمیں واپس آکر ملا- اس چور کا تعلق پولینڈ سے تھا اور یہ بےگھر تھا اس وجہ سے اس نے بزرگ جوڑے کے گھر میں ہی رہائش اختیار کرلی-

چوری شدہ فون سے چور کی سیلفی

یہ بے وقوف چور ان میں چوروں میں سے ایک تھا جو سیلفی کی وجہ سے پکڑے جاتے ہیں- ایشلے کیسٹ ( نے درحقیقت چوری شدہ سم کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسی گھر میں اپنی سیلفی لی جہاں وہ چوری کر رہا تھا- اس سے بڑھ کر یہ کہ ایشلے نے یہ سیلفی واٹس ایپ پر شئیر بھی کردی اور اسے یہ احساس بھی نہ ہوا کہ وہ خود اپنی تصویر اپنے ان ساتھیوں کو بھیج رہا ہے جن کے گھر کو اس نے لوٹا ہے- جس کے بعد پولیس نے ایشلے کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا اور چوری کا سامان بھی برآمد کرلیا- ایشلے کو اس چوری کے جرم میں دو سال 8 ماہ کی سزا سنائی گئی

Also Read:-

https://www.newzflex.com/53430

فیس بک پروفائل پر لگائی جانے والی تصویر

فلوریڈا کی پولیس کو میک ایئر ووڈ  کو تلاش کرنے میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی جو کہ 2016 میں ہونے والی ایک واردات کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ میک نے اس اشتہار کو بڑے فخر کے ساتھ اپنی فیس بک پروفائل پکچر کے طور پر استعمال کیا جو پولیس نے اس کی تلاش کے لیے جاری کیا تھا- میک کے ایک دوست نے فیس بک پر اس کی اس نئی تصویر کی تعریف کی جس کے جواب میں میک نے اس کا شکریہ ادا کیا- پولیس نے اس فیس بک اکاؤنٹ کی مدد سے ہی میک کو جلد ہی ڈھونڈ نکالا اور اسے گرفتار کر لیا-چور نے اپنا موبائل نمبر کیشیر کو دیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
نوٹ: اگر آپ اپنی پروڈکٹس،سروسز یا آفرزکا مفت اشتہار لگوانا چاہتے ہیں تو نیوزفلیکس ٹیم، عوام تک آپ کا پیغام پہنچانےکا موقع فراہم کر رہی ہے. شکریہ_ اپنا پیغام یہاں لکھیں
error: Content is protected !!

Adblocker Detected

Note: Turn Off the AdBlocker For this Site