196 views 8 secs 0 comments

تعلیمی اداروں کی کامیابی کا راز

In تعلیم
May 12, 2021
تعلیمی اداروں کی کامیابی کا راز

بسم اللہ الرحمان الرحیم
دنیا کاکوئی بھی کام ہوجب وہ سنجیدگی اور پرخلوص جذبے کےساتھ کیا جاتا ہے تو اس میں یقینا کامیابی حاصل ہوتی ہے۔اسی طرح تعلیمی ادارہ کو سنجیدگی کے ساتھ بہتر طور پر چلانے کےلیے باصلاحیت اور ایجوکیشن فیلڈ کے ماہرین کا انتخاب کرنا ہوگاکیونکہ ایسے افراد کا مرکزی کردار ہوتا ہے جو نظام ِ تعلیم کو عروج پر پہنچاتے ہیں یہ ایک راز ہے کہ جب فیلڈ میں ماہر اور اپنے کام سے محبت کرنےوالے افراد کا انتخاب کیا جائے تو جو ان پر سربراہ ڈائریکٹر ہو وہ ان پر اندھا اعتماد بھی کرے .

مثلاً ان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھے اور مکمل اعتماد کے ساتھ انہیں مکمل باختیار بناتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپے اور پھر نتائج کا انتظار کرے ۔اس کے مثبت نتائج یہ نکلیں گے کہ ہدایت کار کی طرف سے تفویض کردہ تمام کاموں کو وہ بلا خوف وخطر پایہ تکمیل تک پہنچائے گاتو یقینا ترقی کےمنازل طے کرتے ہوئے آگے ہی بڑھتا چلا جائے گا۔چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اداروں میں کوائلیفائیڈ ٹیچرز ، تجربہ کار اسٹاف اسی کے ساتھ کمپیوٹر کی اعلیٰ تعلیم اور لیب ، کھیل کود کے سامان مختلف اسپورٹس گیمزکے انسٹرکٹرز ، نت نئے جدید ایجادات او تجربات کےلیے چھوٹے پیمانے پر لیب کا قیام وغیرہ کرنے سے معیارتعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں۔بصورت دیگر غیر معیاری ، ناتجربہ کار سستے اور کم تنخواہ والے ٹیچرز ، انسٹرکٹرز رکھنے سےادارہ اور بچوں کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی اور نہ مشن ووژن کی تکمیل ہوسکے گی

موجودہ دور میں تعییمک بحران کے خاتمہ کےلیے تعلیمی سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لے چند وجوہات سمجھ آئی ہیں انہیں قلم بند کررہا ہوں۔
1. تمیک نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور اس کی کامیابی کےلیے اگر آپ کھی نہ کرسکے توپربیہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دیں جس پر اکہری ذمہ داری ہو جو دیگر امور اور ذمہ داریوں سے یکطرفہ اپنی توجہ کا مرکز اسی کو بنائیں۔
2. اس ڈھانچہ کو مضبوط ومربوط بنانے اور اسے عروج تک پہنچانے کےلیے باصلاحیت افراد کار اورزرِکثیر کی ضرورت ہوگی۔ان وسائل کو بڑھانے اور مالیاتی نظام کی بہتری کےلیے کم ازکم روزانہ ، ہفتہ وار یا ماہانہ فنڈ ہر مخلص پر مختص کردیا جائے جو اپنی استطاعت کے مطابق معاونت کرتا رہے ۔
3. پروفیشنل مخلص ڈائریکٹر سیکرٹری، کورس آرڈینیٹر،پرنسپل ومدیر کا تقرر کیا جائے جو انتہائی تجربہ کار ہوں اور تخلیقی ذہنیت کے مالک ہوں۔اور ملکی وعلاقائی سطح پر اس طرح کا نقشہ قائم کیا جائے۔
۔ذیل میں دیے گئے جدول کی مدد سے اس ڈھانچہ کو ترتیب دیا جاسکتا ہے ۔جس میں تعلیمی قابلیت اور اہلیت در ج ہیں۔

پرنسپل
معیاری تربیت یافتہ ہونا چاہیے ،پرنسپل سرٹیفیکشن اور قائدانہ تربیت کا حامل ہوپیشہ وارانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکول کی ترقی کا باعث بننے والا ہو۔سیکھنے اور سکھانے کے لیے وژن ، اسکول کی ثقافت و روایت کا بخوبی علم رکھتا ہو اورتدریسی نگرانی خوب طریقے سے کرنا جانتا ہوا سی کے ساتھ وسائل اور کاروائیوں پر عمل درآمد کا اچھے طریقے سے انتظام کرنا جانتا ہو ، اپنے اقتدار کا درست استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ترقی کی طرف بڑھانے پر کوشاں عمل رہے تاکہ اسکول کا عملہ بھی ہر وقت مستعد عمل رہے اور اس دوران اس کی تمام تر ضروریا ت کو بھی پورا کیا جائے۔ابتدائی چند سالوںمیں جماعت کی اعلیٰ رہنمائی حاصل کرے اور پھر انہی خطوط پر اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیتا رہے۔
پرائمری سیکنڈری
پری پرائمری اور پرائمری ٹیچرز کی اہلیت اور معیار:
کم سے کم تعلیم گریجویشن ہو یا گریجویشن کے مساوی ہو اور 10سے 15 سال کا تجربہ بھی ہو۔اس کے علاوہ PTC یا Teaching certified ہو۔HEC سے منظور شدہ ہو تو بہت ہی بہتر ہوگا۔ سیکنڈری لیول کے ٹیچرز کی اہلیت اور معیار:
ماسٹر یا گریجویشن کے مساوی ہو اور 10سے 15 سال کا تجربہ بھی ہو۔اس کے علاوہ PTC یا Teaching certified ہو۔HEC سے منظور شدہ ہو تو بہت ہی بہتر ہوگا۔
انگلش لینگویج اللغۃ العربیۃ
IELTS یا CEFRلیولز کیے ہوئے ہوں۔کم از کم 5 سالہ تجربہ ہو۔ عربیک ڈپلومہ ہولڈرز یا کسی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہو،کم از کم 5سالہ تجربہ ہو۔
کمپیوٹر خطاطی
CIT,DIT ہولڈراور کسی انسٹیٹیوٹ میں انسٹرکٹر کا کم ازکم 10سالہ تجربہ ہو۔ پروفیشنل خطاط اور مختلف خطوط پر مہارت رکھتا ہو۔
ٹیچر COORDINATOR گیمز،پی ٹی
تمام مضامین میں مہارت رکھنے والا اور ٹیچرز کے ساتھ ہر مضمون پر تبادلہ خیال رکھنے والا اور ہر نئے سال نئے پلان کے تحت مضامین میں تبدیلی ، مشورے او ر تجاویز دینے والا ہو۔ پی ٹی ،کراٹے، جمناسٹک، یوگا اور فٹ بال انسٹرکٹر ہو جوبچوں کو کم سے کم 10-20 سال کا تجربہ رکھتا ہو۔
FRANCHISE
اسکول سے Related کسی فرنچائز کی سہولیات حاصل کرنے کےلیے رابطہ کیا جائے جوکہ اسکول کی ترقی اور طلباء کی تعلیمی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلیے اپنی خدمات دے سکیں۔