دردِ دل

In عوام کی آواز
May 20, 2021
دردِ دل

دردِ دل

تحریر اجمل خام

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو
ورنہ اطاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

اللہ کی مخلوق کے ساتھ بھلائی کرنا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا یقیناً ایک بہت ہی اچھا عمل ہے. اس عمل سے نہ صرف آپ کو دلی سکون اور اطمینان ملتا ہے. بلکہ اللہ کریم کی بارگاہ میں بھی یقینی طور پر آپ مقبولیت کے درجہ پر فائز ہوتے ہیں کیونکہ عبادات و ارکان اسلام کے ساتھ ساتھ مخلوقِ خدا کی خدمت بھی ایک مقبول ترین عمل ہے. بلکہ اگر اوپر لکھے گئے شعر کے مصداق یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ انسان کی تخلیق کے جو مقاصد ہیں ان میں اللہ کی مخلوق کا درد اپنے دل میں رکھنا بھی ایک بہت ہی اہم ترین مقصد ہے .

ہم اپنی زندگی میں ہزارہا ایسے واقعات دیکھتے ہیں جن سے انسانیت کی ہمدردی اور مخلوقِ خدا کی خدمت کی کئی مثالیں ملتی ہیں. اور انسان یہ کہنے پہ مجبور ہو جاتا ہے کہ اس پُرفتن دور میں بھی انسان کے دل میں انسان کا درد موجود ہے. بھلے ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں مگر ہیں ضرور ان چند لوگوں کی زندگی نہ صرف آنیوالی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی بلکہ ہمارے لئے بھی ایک نمونہ ہے بے شک یہی لوگ ہمارے لئے مشعلِ راہ اور سنگِ میل بھی ہیں جن سے ہم بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں. اور بطورِ سنگِ میل انکو دیکھ کر ہم اپنی منزل کیطرف بھی آسانی سے بڑھ سکتے ہیں.میری آج کی تحریر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اسکا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ اسے لکھ کر میرے دل میں اور پڑھ کر آپ احباب کے دل میں دکھی انسانیت کی محبت و خدمت کا جذبہ پروان چڑھے اور ہم سب غرباء و مساکین کے دکھوں اور غموں کے مداوے کے طور پر کسی نا کسی صورت ضرور اپنا کردار ادا کر سکیں.

گزشتہ دنوں دردِ دل کی مسیحائی کرنیوالوں مخلوقِ خدا کی بے لوث خدمت کرنیوالوں کی ایک زندہ مثال دیکھنے کو ملی جب شہرِ چکوال کے ایک مفلس اور انتہائی غریب انسان کی ٩ سالہ بیٹی کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تو انکے ایک عزیز کیطرف سے بچی کیلئے +بی خون کی اشد ضرورت کی ریکوسٹ کی گئی جس کی میں نے ایک پوسٹ بنا کر فیسبک واٹس ایپ اور کچھ گروپس میں بھی ڈال دی جسے میرے چند دوستوں نے آگے شئیر بھی کیا اور چند ہی لمحوں بعد بلڈ ڈونرز کی ایک بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور چند گھنٹوں بعد کچھ احباب خون کا عطیہ دینے ہاسپٹل بھی پہنچ گئے اور مجھے واٹس ایپ پہ ایک عظیم انسان کے میسجز موصول ہوتے ہیں کہ اگر بلڈ ارینج نہیں ہو رہا تو آپ پلیز بلڈ خرید لیجئے اور اسکی پیمنٹ میں کروں گا میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سر بلڈ ارینج ہو گیا آپ کی بے حد نوازش تو انہوں نے کہا کہ ہم اس بچی کے علاج معالجہ کیلئے اس کے والد کی کچھ مدد کرنا چاہتے ہیں آپ ہمارا ان سے رابطہ کروائیں تا کہ ہم انکی مدد کر سکیں یقین مانیں اسی لمحے میری آنکھیں خوشی سے آبدیدہ ہو گئیں کہ اب بھی ہمارے درمیان اللہ کے ایسے نیک لوگ موجود ہیں جو اللہ کی مخلوق کا درد اپنے سینے میں رکھتے ہیں.

اور کل ان کی ٹیم کیطرف سے میری ایک نہایت ہی قابلِ احترام شخصیت جو کہ صحیح معنوں میں اپنی زندگی ایک نیک مقصد کے حصول کیلئے بسر کر رہے ہیں اور غریب پسی ہوئی عوام کیلئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرمِ عمل ہیں وہ خود ڈسٹرکٹ ہاسپٹل چکوال تشریف لے کر گئے اور بچی کے سر پہ دستِ شفقت رکھا انہیں کھانا پیش فرمایا اور انکی مالی معاونت بھی فرمائی جس سے نہ صرف انہیں بلکہ ہمیں بھی یقینی طور پہ دلی سکون ملا اور یقیناً جن جن احباب نے اس نیک مقصد میں جس طرح سے بھی اپنا حصہ ڈالا پوسٹ کو شئیر کیا خون عطیہ کیلئے رابطہ کیا بلکہ تا حال مزید بلڈ ڈونرز بھی رابطہ کر رہے ہیں یہ سب لوگ یقیناً داد کے قابل بھی ہیں اور اللہ کریم کی بارگاہ سے بھی یہ تمام احباب اجر و ثواب کے مستحق ٹھہرے ہیں میرے تمام بھائیوں اور دوستوں کو سب سے بہترین اجر اسی پاک پروردگار کی بارگاہ سے ہی ملے گا میں تمام احباب کا جس نے جیسی بھی معاونت فرمائی اور بالخصوص اپنی ان محترم و عظیم شخصیات کا تہہِ دل سے ممنون ہوں جنہوں نے بچی کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس غریب خاندان کی مدد کی اور میری ان سے یہی گذارش ہے کہ آپ اس عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں اللہ کریم آپ سب کو اپنی رحمتوں کے سایہ میں رکھے.
آمین

/ Published posts: 4

یہاں آپ مزے مزے کے آرٹیکلز پڑھ سکتے ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ حقیقت پہ مبنی باتیں آپ کیساتھ شئیر کی جائیں لائکس کمنٹس اور شئیر کرنا نہ بھولئے