فلسطین کے حالات

فلسطین کے حالات

                           فلسطین کے حالات
فلسطین ایک مسلم ملک جو آج یہودیوں کی وجہ سے نیست ونابود ہوتا جارہا ہے ..وہاں کی عزتیں پامال اور معصومیت کھو رہی ہے وہاں کے باغ صلاح الدین کو پکار رہے ہیں کہ آؤ اور ہمیں ایک بار پھر سے بربادی سے بچا لو۔

ایسا کیوں ہے کہ ایک مسلم ملک ہی ان تمام مشکلات کا سامنا کرتا ہے کیوں ان پر اس قدر ظلم وستم ڈھائے جاتے ہیں. اسی طرح سے جنت کا ٹکڑا کشمیر جو ہمارے پاکستان کا دل ہے وہ ڈر ڈر کر دھڑک رہا ہے مانو کوئی کافر اس کی آواز سنتے ہی اس کی دھڑکن چھین لے گا.صلاح الدین نے دین کی بہترین اصلاح کی انہوں نے مسلمانوں کا قبلئہ اول یعنی مسجد اقصٰی کو فتح کر کے اس کی بنیاد رکھی اور اس میں نوافل ادا کر کے رب تعالٰی کا شکر ادا کیا.اس وقت تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ یکجان ہو کر دشمن پر ٹوٹ پڑیں ان کی دھجیاں اڑا دیں بتا دیں ان کو کہ انبیاء کے دین کے وارث آج بھی تازہ دم اور بھڑکیلے ہیں تاریخ کو ایک بار پھر سے دہرا دیں اور گیدڑوں کو اپنی پاک زمین سے بھاگنے پر مجبور کر دیں. دینِ حق کی جیت ہماری نسلوں کو انسانیت کا سبق سکھا سکتی ہے حکمران کیوں خاموش بیٹھے ہیں کیا سارا ٹھیکہ ترکی کے صدر رجب طیب نے اٹھا رکھا ہے؟وہ  ہر اسلامی ملک اور اسلامی مسئلے پر بات کرتے ہیں دوسری طرف ہمارے حکمران اب تک ملک کے چور ہی نہیں پکڑ پائی. خدا ہدایت دے تمام حکمرانوں کو کہ “وہ جا کر صدر رجب طیب سے مشورے لیں کہ ملک کیسے چلتا ہے ایک ریاستِ مدینہ کن اصولوں پر چلتی ہے.؟” کیسے ایک حکمران اپنی رعایا کا خیال اولاد کی طرح رکھتا ہے ان کی بھوک پیاس کا ذمہ دار ہوتا ہے کوئی بھوکا سویا تو کیوں سویا کوئی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بِنا علاج کے مرا تو کیوں مرا.

ایک حکمران کو ان تمام سوالات کے جواب دینے ہوں گے کہ اس کے ہوتے ہوئے یہ سب کیسے ہو گیا اس کو تو حکمرانی کے لیے چُنا گیا تھا نا تو وہ کیوں بے خبر مخمل کے بستر پر میٹھی نیند سو یا رہا.اب وقت ہے کہ اپنے ضمیر کو جگائیں ایک قوم بن کر اٹھ کھڑے ہوں ہمارے مسلمان بہن بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے، ضرورت ہے اور بے حد ضرورت ہے.

/ Published posts: 3

اردو ادب میں دلچسپی، افسانہ نگار، کالم نگار، مضمون نگار

One comment on “فلسطین کے حالات
Leave a Reply