خود کشی کیوں؟

In افسانے
May 27, 2021
خود کشی کیوں؟

خود کشی کیوں؟ ۔۔۔۔۔۔۔ خودکشی یا زندگی سے دوری موجود صدی کا ایک بڑا اور پیچیدہ مسئلہ ہے خودکشی کے رجحانات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں خودکشی صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس مسئلے کا شکار ہے ۔ یافتہ ممالک میں خودکشی کے رجحانات تو بہت زیاہ ہیں جو کہ بہت خطرناک ہے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا والے بھی خودکشی کے واقعات کو زیادہ کوریج دیتے ہیں.

کیونکہ خودکشی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ہر دوسرے دن کی اخبار میں پہلے دن کی نسبت خود کشی کے واقعات زیادہ پڑھنے کو ملتے ہیں معاشرے میں خودکشی کی بڑی وجہ سے ڈیپریشن ، بڑھتی ہوئ مہنگائ، بیروزگاری، غربت و افلاس بے چینی اور مایوسی ،میرٹ کا قتل عام ،،کر پشن بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے ۔ان تمام علامات کے اثرات ہمارے سامنے ایک خوفناک و بھینک شکل میں آرہے ہیں اس مسئلہ کے حل اور روک تھام کے لیے اہل اقتدار طبقہ سمیت ہمیں اس مسلئے کےحل کے لئے کام کرنا ہوگا اس کا پس منظر دیکھنا ہوگا کہ یہ برا اور مذموم فعل کن وجوہات کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں آیا۔۔۔۔۔۔۔۔میرے خیال سے تو اس کی بنیادی وجہ مادیت پرستی آج کل کی نوجوان نسل سخت مشکل کا شکار ہے بے روزگاری مہنگائی، اور کرپشن نے انہںیں مایوس بنا دیا ہے بے مقصد زندگی ،دین سے دوری اخلاقیات کی کمی مغربیت ماحول کا عروج ،راہنماءی کی کمی ، جب دین ہمیں مکمل رہنماءی کرتا ہے پھر زندگی کو موت کے منہ میں د کھیلنا حیران کن ہے ایسے مشکل وقت اور ایسے ماحول میں نوجوان نسل کو مایوسی کے بجائے متحد ہوکر تمام مشکلات کا مقابلہ کرنا چاہئے ہم اس وقت ملک میں پھیلی ہوئی افرا تفری ،مشکلات، نا امیدی مقابلہ صرف متحد ہو کر سکتے ہیں جب ہمارے حوصلے بلند ہوں گے تو نہ صرف مایوسی اور ناکامی سے نجات حاصل کر لیں گے بلکہ اپنے معاشرے کو بھی خوشگوار اور پرامن بنا سکتے ہیں.

/ Published posts: 2

I am Habib Rana From Pakistan I have Done Master Degree In Urdu Literature as a professional Language Teacher If Any One Who Learn Urdu language They Can Contact !