آم کےفوائداوراحتیاط

In عوام کی آواز
May 29, 2021
آم کےفوائداوراحتیاط

آج کل آم کا موسم عروج پر ہے۔ آم ایک بے حد خوش ذائقہ پھل ہے جو بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ آم کی کئی قسمیں ہیں جو اپنے ذائقہ و رنگ کی وجہ سے شمار کی جاتی ہیں مثلا توتاپری ،لنگڑا دسہری ،سندھڑی،چونسہ اور سرولی وغیرہ.

آم ایک گرم مزاج پھل ہے اور کچا بھی بڑا مفید ہے۔ کیری کی صورت میں ابال کر اس کا رس نکال لیں اور کیوڑے اورشکرکے ساتھ ملا کر پئیں، لو سے محفوظ رہیں گے۔ آم بن جانے کی صورت میں اس میں بہت توانائی آجاتی ہے اور اسے کھانے والے بچے بھی اچھی نشونما پاتے ہیں۔ یہ دل ودماغ اور نظر کو قوت بخشتا ہے اور نظام ہضم کو درست رکھتا ہے۔

اس میں وٹامن اے، بی، سی ،پروٹین گلوکوز اور کیروٹین وغیرہ پائے جاتے ہیں ۔اس کے پھول پتے بیج اور چھال بھی کافی فائدہ مند ہوتی ہے۔آم کو دودھ کے ساتھ ملا کر شیک کی صورت میں پینے سے اس کی طاقت بڑھ جاتی ہے ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے اور تاثیر معتدل ہوجاتی ہے۔

آم کھانے میں اعتدال بہت ضروری ہے یہ چونکہ ایک گرم مزاج پھل ہے اس لیے زیادہ کھانے کی صورت میں آپ کے منہ اور جسم پر بھی دانے نکل سکتے ہیں۔
اس لئے آم سے لطف اندوز ضرور ہوں مگر اعتدال سے۔

/ Published posts: 2

I'm Maliha Siddiqui, masters in political Science from K. U. I believe power of positive thinking so everything that is successful will begin with you believing in yourself.