182 views 0 secs 0 comments

چنے کی دال سبزی کے ساتھ

In خواتین
June 04, 2021
چنے کی دال سبزی کے ساتھ

آج میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنی خود کی ریسیپی شیئر کر رہی ہوں یہ ڈیش میرے گھر میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے

اجزاء

ایک کپ چنے کی دال
چار عدد شملہ مرچ
ایک بڑے سائز کی بند گوبی
چار عدد آلو
تین بڑے سائز کے ٹماٹر دو عدد پیاز
ڈیڑھ چمچ لال مرچ
تھوڑی سی ہلدی
تھوڑا سا گرم مسالہ
نمک حسب ضرورت

ہری مرچیں ہرا دھنیا گارنش کے لئے

ترکیب

چنے کی دال آدھا گھنٹہ بھگو دیں سب سے پہلے پیاز فرائی کریں آپ اس میں بھگیی ہوئی چنے کی دال اور ساری کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دے اب اس میں ٹماٹر اور سارے مسالے بھی ڈال دیں اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی کا استعمال بالکل نہ کریں وقفے وقفے سے چلاتے رہیں جب تیار ہو جائے تو آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کریں