ایک بیٹے کی ماں کے بچھڑ جانے کے بعد کی حالت

In خواتین
June 06, 2021

تیرے قدموں میں سر رکھ کے رونے کو جی چاہتا ہے
تیرے   آنچل   تلے   رہنے   کو   جی   چاہتا   ہے

اب نافرمانیوں سے دل اکتا سا گیا ہے اے ماں
میرے سر پہ ہاتھ رکھو
کہ تیری ممتا کے سائے میں پلنے کو جی چاہتا ہے

ہو موت کا سایہ یا محو عبادت رہوں،
تو آواز تو دے اے ماں
نماز چھوڑ کر تیرا حکم ماننے کو جی چاہتا ہے

جب سر سے سایہ چھوٹا، تو پتہ چلا ماں کا مطلب اسد
اے ماں، ایک بار واپس لوٹ آو
کہ پھر سے بچہ بن جانے کو جی چاہتا ہے

سجاد علی اسد