338 views 7 secs 0 comments

مارکیٹ کیا ہے؟

In BUSINESS
December 28, 2020

مارکیٹ کیا ہے؟

کوئی بھی ایسی جگہ جہاں پر ہم پروڈکٹ یا سروس بیچ سکتے ہیں، اسے مارکیٹ کہتے ہیں۔
مارکیٹ چار اقسام میں بٹی ہوئی ہے:
نمبر1- صارفین کی مارکیٹ
نمبر2- کاروباری مارکیٹ
نمبر3- عالمی بازار
نمبر4- غیر منفعتی مارکیٹ

نمبر1:- صارفین کی مارکیٹ
وہ مارکیٹ جہاں پر ہم براہ راست صارف کو اپنی پروڈکٹ یا سروس بیجتے ہیں اسے صارفین کی مارکیٹ کہتے ہیں۔
مثال کے طور پر:
-اگر ہم موبائل فون بیچ رہے ہیں، اور اسے صارف براہ راست خرید رہا ہو۔
-دراز پر جو بہی پروڈکٹ بک رہی ہے وہ براہ راست صارف خرید رہا ہے۔

نمبر2- کاروباری مارکیٹ
وہ مارکیٹ جہاں پر ہم کاروبار سے سودا یا ڈیل کرتے ہیں اسے کاروباری مارکیٹ کہتے ہیں۔ مطلب ہماری پروڈکٹ یا سروس صرف کاروباری صارفین استعمال کرتے ہیں۔ جب دو کاروبر ایک دوسرے سے سودا یا ڈیل کر رہے ہوں تو اسے بی ٹو بی مارکیٹ کہتے ہیں۔
مثال کے طور پر:
-آفس میں استعمال ہونے والی مشینری۔
-کچھ خاص اسٹیشنری۔
-لیٹر ہیڈ۔
-وزٹنگ کارڈ۔

نمبر3- عالمی بازار
اگر کوئی کمپنی اپنی پروڈکٹ یا سروس ایک ملک کے علاوہ دوسرے ممالک میں بہی فروخت کرتی ہے تو اسے بین لاقوامی کمپینی کہتے ہیں اور وہ عالمی بازار میں شمار کی جاۓ گی۔
مثال کے طور پر:
ایم آئی اپنے موبائل فون پہلے چین میں بیچتا ہے، پھر وہ دیکہتے ہیں کہ ان کے موبائل اور کن ممالک میں بک سکتے ہیں، پھر وہ ان ممالک میں بہی اپنے موبائل بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔

نمبر4- غیر منفعتی مارکیٹ
جب ہم براہ راست کسی غیر منافع بخش ایجنسی یا حکومت کو اپنی پروڈکٹ یا سروس بیچ رہے ہوں تو وہ غیر منفعتی مارکیٹ ہوتی ہے۔ غیر منفعتی مارکیٹ میں ہماری قیمتیں اور مارجن بہت کم پر جاتی ہیں۔
مثال کے طور پر:
فوج کی کینٹین میں اشیاء کی قیمتیں بہت کم ہوتی ہیں، کیونکہ ان پرٹیکس معاف ہوتا ہے۔