انسان کی انا

In افسانے
June 06, 2021
انسان کی انا

انا !!!!!
اس کا صحیح معنی ابھی تک معلوم نہیں کر سکا۔ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اگر کوئی استاد مجھے ڈانٹتا ہے تو مجھے عزت نفس کا بہت خیال آ جاتا ہے۔ اس استاد کے لئے بھی بوجہ انا دل میں بہت غصہ پیدا ہو جاتا ہے.

مگر قرآن کی تعلیم حاصل کرتے وقت ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہ آیا۔ قاری صاحب پڑھائی خاموش کروا کر ڈانٹ بھی دیا کرتے تھے اور مار بھی دیا کرتے تھے، ہم مدرسے اور مسجد کے غسل خانے تک صاف کیا کرتے تھے۔

تب پتا نہیں یہ انا کدھر تھی اور اب
پتا نہیں کدھر سے آ گئ

از تحریر :حافظ محمداللہ