ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا

In بریکنگ نیوز
June 12, 2021
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا…..

بجلی کا شارٹ فال

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا ہے شارٹفال کے سبب شہروں اور گاؤں میں گھنٹوں لمبی لمبی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔سورس کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 250 میگاواٹ جبکہ مجموعی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے جبکہ پن بجلی سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی اس وقت
پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھرمل پاؤر پلانٹس 3 ہزار 640 میگاواٹ اور آئی پی پیز 13 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے کوٹے سے کم بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے بجلی کمپنیاں اپنی ضرورت سے کم بجلی لے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ترسیلی نظام میں ہیچیدگیوں کی وجہ سے کمپنیاں پوری بجلی نہیں لےرہیں،شارٹفال کے باعث مختلف شہروں اور دیہات میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ان حالات میں وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹنٹ میں ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے مزید بجلی آج سسٹم میں شامل کی جائے گی بجلی کمپنیاں زیادہ نقصانات والے ایریا میں لوڈشیڈنگ کررہی ہیں۔

/ Published posts: 14

Writing lover Loves to writing