حماد اظہر کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

In بریکنگ نیوز
June 12, 2021
حماد اظہر کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

حماد اظہر کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا انوکھا دعویٰ

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پاکستان بھر میں لوڈ شیڈنگ کی مکمل ختم ہونے کا دعویٰ کردیا ہے اور کہا 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی اور آج باقی بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک جدو
شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہوچکی ہے ، 48 گھنٹے کے دوران 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی، آج مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی، لوڈشیڈنگ صرف بجلی چوری،جہاں لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ان علاقوں میں ہے، مقامی سطح پرآئی تکنیکی خرابیوں کو فوراًحل کرنے کاعمل بھی جاری ساری ہے۔

صفرلوڈشیڈنگ کیساتھ گزشتہ 12گھنٹوں کی تفصیل نیچے درج ہے۔گزشتہ 48گھنٹوں میں 1500MWبجلی سسٹم میں شامل کی گئی جبکہ آج مزیدبھی کی جائیگی۔زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے یا کہیں ترسیلی نظام/انفراسٹرکچرمیں خرابی کی وجہ سے اب بھی بجلی کی بندش کاسامنا ہوسکتاہے – جمعرات کو تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے بعد ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا تھا ، تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ پیداوار میں کمی کے شواہد ملے ہیں ۔

سورسز کے مطابق مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے ، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ تربیلا سے پیداوار آنے میں 2 دن کا یقیناً وقت لگے گا۔