سانگھڑ غیر قانونی درخت کٹائی پر قانونی کارروائی ہوگی ڈی سی سانگھڑ عمران الحسن خواجہ

In عوام کی آواز
June 12, 2021
سانگھڑ غیر قانونی درخت کٹائی پر قانونی کارروائی ہوگی ڈی سی سانگھڑ عمران الحسن خواجہ

سانگھڑ ڈسٹرکٹ رپورٹ راشد جان بلوچ

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں درختون کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر، ایکسین پراونشل ہائی وے غلام فاطمہ، ایریگیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے .

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے واضع ہدایات دیں کہ درخت انسانی زندگی کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں اس لئے ان کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کا کام ہے اور فرض بھی ہے اس سے ہمیں ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں بھی مدد ملتی ہے درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے حقدار نہیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ درختوں کو بچایا جا سکے اس موقع پر ایس ایس سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار نے کہا کہ پولیس ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کو جیل بھیجا جائے گا.

محکمہ جنگلات، ہائی وے ایریگیشن اور دیگر محکموں کے افسران کو چاہیے کہ وہ درختوں کی کٹائی کی اطلاع حد کے ایس ایچ او کو دیں تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 اسداللہ کھوسو، تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ارشد ابراہیم صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے.