شوہر کے دل پر راج کیسے کیا جائے

In خواتین
June 12, 2021
شوہر کے دل پر راج کیسے کیا جائے

السلام علیکم
میرا آج کا موضوع ہے شوہر کے دل پر راج کیسے کیا جائے یہ ایک ایسا سوال ہے جو کہ تقریبا ہر عورت کے ذہن اور دل میں آتا ہے عورت چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتی ہو مگر ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ شوہر پھر چاہے وہ اس کا پسندیدہ انسان ہو یا ناپسندیدہ مگر چاہتی ہیں کہ اس کا شوہر اس کے تابع ہو اسے چاہے اس کی بات مانے پورے خاندان میں اس کی شہرت ہو.

اور اسی بات کو لے کر ہمارے یہاں کی بہت ساری خواتین کچھ ایسی حرکتیں بھی کر گزرتی ہیں جو کسی نہ کسی طرح مناسب نہیں ہوتی خواتین اپنا ٹائم اور پیسہ ضائع کرتی ہیں جہاں سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا. ہمارا میڈیا اس پر بہت کچھ دکھا چکا ہے مگر ان سب فضول باتوں پر دھیان دینے کے بجائے خواتین بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر تھوڑی سی توجہ دیں تو بہت جلد اپنے شوہر کے دل پر راج کر سکتی ہیں اور وہ بھی بنا پیسے خرچ کیے آپ کو کچھ زیادہ نہیں کرنا ہے آپ کو اپنے شوہر کی چھوٹی چھوٹی باتوں اور ضرورتوں کا خیال کر کے شوہر کا دل جیتنا ہے.ہمیشہ یاد رکھیں کہ مرد کا دماغ عورت کے دماغ سے بہت الگ طریقے سے سوچتا اور سمجھتا ہے مرد کو ہمیشہ ایک سجی سنوری اور اپنا خیال رکھنے والی عورت کی پسند آتی ہے.

ہمارے یہاں کی خواتین شادی ہوتے ہیں اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں یہ سوچ کر کے شادی تو ہوگی اب کیا کرنا ہے اور کچھ خواتین گھر اور بچوں میں مصروف کر وہ اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتے ہیں اور یہی ان کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے.ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ مرد کے دل سے محبوبہ کی خواہش کبھی نہیں جاتی اور وہ اپنی بیوی کے روپ میں بھی محبوب ہی چھتا ہے ایک اچھی بیوی کو چاہیے کہ شوہر کےجزبات کا خیال رکھیں گھر آنے سے پہلے وہ اچھی طرح تیار ہو گھر صاف ستھرا ہو گھر داری کے ساتھ ساتھ وہ اپنا دھیان بھی رکھے شوہر کے گھر والوں کو عزت دے.

شوہر سے بات پے بات بالکل نہ الجھے یاد رکھیں بدتمیز اور زبان دراز عورت مرد کے دل سے ہمیشہ کے لئے اتر جاتی ہے ہمیشہ خیال رکھیں کہ غصے کے ٹائم کبھی بھی شوہر سے بات نہ کریں صبر اور برداشت ھی آپ کو آپ کی منزل تک پہنچا سکتی ہے. گھر خاندان بچے اور شوہر کو صبر برداشت اور سمجھداری سے ساتھ لے کر چلنے والی عورت ہی مرد کے دل پر راج کرتی ہے اور بہت جلد مرد کی کمزوری بن جاتی ہے اور پھر کوئی طاقت سے مرد کے دل پر راج کرنے سے نہیں روک سکتی. تحریر اچھی لگے تو اپنے گروپ میں شیئر ضرور کریں. شکریہ

رشک فرحان