83 views 0 secs 4 comments

سائبان تحفظ ایک عظیم سایہ دار شجر۔ ایک خوبصورت رشتہ والد (Father’s Day)

In ادب
June 19, 2021
سائبان تحفظ ایک عظیم سایہ دار شجر۔ ایک خوبصورت رشتہ والد (Father's Day)

انیسویں صدی کے اوائل میں امریکی شہر واشنگٹن کے ایک قصبے سپوکن میں ہنری جیکسن رہتا تھا۔ اس کے پانچ بچے تھے اور چھٹے کی پیدائش کے دوران اس کی بیوی فوت ہو گئی۔ اسے بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا تھا۔ اس نے اپنے بچوں کی پرورش شروع کر دی اور شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی اولاد کے لیے ماں باپ دونوں ہی تھا۔ وہ صبح شام بچوں کی دیکھ بھال اور کھانا پکانے میں لگا رہتا اور بچے بھی اس کی بہت عزت کرتے۔ اس کے بچوں نے جب لوگوں کو مدرز ڈے جوش و خروش سے مناتے دیکھا تو ان کے دماغ میں خیال آیا کہ جس طرح ایک ماں دنیا کی تمام مصائب اور مشکلات میں اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہے اسی طرح انکے والد نے بھی اپنے بچوں کی پرورش میں بہت دکھ اور پریشانیاں اٹھائی تھی انھیں بھی اپنے والد کی خدمات اور محبت کیلیے ایک دن منانا چاہیے۔

ہنری کی بڑی بیٹی سنورا ڈوڈ نے پہلا والد کا دن 1909 میں منایا جس میں تمام رشتے داروں، بہن بھائیوں اور تمام قصبے والوں نے شرکت کی۔ جس میں سب نے مل کر اس کے والد کو خراج تحسین پیش کیا۔ سنورا ڈوڈ نے جب اپنے والد کیلیے دن منایا تو یہ خبر بہت مشہور ہوئی جسے امریکی اخباروں نے بھی چھاپا۔ اس اقدام کو امریکی عوام کی طرف سے بہت سراہا گیا اور 1966 میں امریکی صدر لندن بی جانسن نے اس دن سرکاری چھٹی کا اعلان کیا۔ 1972 میں اس کو قانونی حثیت سے منظوری دی گئی اور گلاب کے پھول کو اس دن کا تحفہ قرار دیا گیا۔ اسی دن کی مناسبت سے بچے اپنے والد کو گلاب کے پھول کا تحفہ پیش کرتے ہیں۔ جن کے والد فوت ہو جاتے ہیں وہ اپنے کالر میں گلاب کا پھول لگاتے ہیں۔

اللہ نے والدین کے دلوں میں اولاد کے کیلیے بے لوث محبت رکھی ہے وہ کسی دولت، خزانے یا لالچ کی محتاج نہی۔ جس طرح بیج ایک چھوٹی سی چیز ہے جب اسے زمین میں بویا جاتا ہے تو قدرت اسے طاقت بخشتی ہے اور پھر کچھ ہی مدت میں وہ ایک طاقتور درخت بن جاتا ہے۔ اسی طرح ایک باپ انپے بچوں کی بغیر لالچ یا ذاتی مفاد کے دن رات حفاظت اور پرورش کرتا ہے ۔ کیسی ہی مشکلات کیوں نا ہوں والد اپنے بچوں کیلیے صائبان تحفظ بنتا ہے۔ ایک والد کیلیے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوتی کہ وہ اپنی اولاد کی بہتر سے بہتر پرورش کرے اور اسے دنیا میں ایک کامیاب انسان بنتا دیکھے۔ یہ محبت اللہ کی طرف سے تفویض ہوتی ہے اس لیے اللہ والدین کے دلوں میں بے لوث محبت ڈالتا ہے۔

والد جو اپنے بچوں کیلیے ساری زندگی محنت کرتا ہے انکی کامیابی اور خوشیوں کیلیے دن رات ایک کر دیتا ہے اس کے لیے ایک دن تو کیا اگر پوری زندگی بھی مختص کر دی جائے تو کم ہے۔ لیکن آج کی اس دینا میں جہاں ہر کوئی اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد میں مشغول ہے اس سال 20 جون کو ہمیں تھوڑی دیر بیٹھ کر سوچنا چاہیے جس طرح ہمارے والد ہمارے لیے دن رات محنت کرتے تھے ہمارا خیال رکھتے تھے اور ہم سے محبت کرتے تھے۔ جس طرح اس نے اپنی ساری زندگی ہماری خوشیوں کیلیے وقف کر دی کیا ہم اپنے والد کو بھی ویسے ہی محبت ، عزت اور خوشیاں دے رہے ہیں۔ والد کی شفقت اور قربانیوں کا کوئی بھی اولاد کسی قیمت احسان نہی چکا سکتی۔ آج والد کے خصوصی دن یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم بڑھاپے میں اپنے والدین کو وہ مقام دے رہے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں، لیکن افسوس کی بات تو یہ کہ آج ہمارے معاشرے میں لوگ اس بات پر توجہ ہی نہی دیتے اور گھر سے شروع ہونے والی اس برائی کی وجہ سے معاشرے میں بہت سی برائیاں بڑھ رہی ہیں۔ اللہ اور اس کے اسول نے ہمیں اپنے معملات پر غورو فکر کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر آج کے دن ہمیں بھی اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے توہمیں بھی سنورا ڈوڈ کی طرح والد کا تھوڑا سا حق تو ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔۔

/ Published posts: 25

“Don’t search for what you’re passionate about, serve others to make yourself passionate.”

Facebook
4 comments on “سائبان تحفظ ایک عظیم سایہ دار شجر۔ ایک خوبصورت رشتہ والد (Father’s Day)
    ANAAM KHAN

    اس دنیا میں والد سے ذیادہ مخلص اور کوئی نہیں ہوتا۔

    TABISH GOHAR

    والد کی شفقت اور قربانیوں کا کوئی بھی اولاد کسی قیمت احسان نہی چکا سکتی۔

    Arooha

    اللہ نے والدین کے دلوں میں اولاد کے کیلیے بے لوث محبت رکھی ہے وہ کسی دولت، خزانے یا لالچ کی محتاج نہی

Leave a Reply