221 views 0 secs 0 comments

پنجاب میں ملازمت کے مواقع

In ملازمت
December 26, 2020

اسلام و علیکم!
دوست امید کرتے ہیں کے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔آج میں آپ کو پنجاب میں نئی آنے والی نوکریوں کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا اور میری کوشش ہو گی کہ آپ کو تمام ضروری معلومات دوں۔
دوستو!ہی نوکریاں پنجاب پولیس کی ہیں۔پنجاب پولیس کے جو ماتحت ادارے ہیں (ایس پی یو،ہائی وے پولیس اور ٹیلی کمیونیکیشن) ان اداروں کی نوکریاں ہیں ۔
ان میں کانسٹیبلان،لیڈی کانسٹیبلان اور وائرلس آپریٹر کی نوکریاں ہیں۔اس کے علاوہ ڈرائیور کی بھی نوکریاں ہیں۔
یہ حالی سیٹیں پنجاب کے تمام اضلاع کے لیۓ ہیں اور ان میں مرد اور خواتین دونوں اپلائی کر سکتے ہیں۔
ان میں تعلیم میٹرک اور انٹر مانگی گئی ہے۔اور عمر کی حد مختلف ہے مثال کے طور پر کچھ میں اٹھارہ سے بائیس سال ہے اور کچھ میں اکیس سے تیس سال ہے۔
قد کی حد خواتین کے لئیے پانچ فٹ دو انچ ہے اور مردوں کے لیئے پانچ فٹ سات انچ ہے۔
دوڑ کی جو شرائط رکھی گئی ہیں مطلب کے اگر آپ اپلائی کرتے ہیں تو آپ کو دوڑا کر دیکھا جائے گا کہ آپ فزیکلی فٹ ہیں یا نہیں تو وہ کچھ اس طرح ہے کے مردوں کو سات منٹ میں 1.6 کلو میٹر دوڑنا پڑے گا اور خواتین کو دس منٹ میں 1.6 کلو میٹر دوڑنا پڑے گا۔
اگر آپ ڈرائیور کے لئیے اپلائی کریں گے تو اس کے لئیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ڈرائیونگ کا لائسنس ہو اور تجربہ بھی ہو۔
اگر آپ اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور آپ کو آپنی ضلعی پولیس لائن سے بھی معلامات مل جائیں گی۔
یاد رہے فارم آپ نے احتیاط سے پر کرنا ہیں کوئی غلطی نہیں کرنی اس کے ساتھ تمام اپنے کاغذات تصدیق کرا کے لگانے ہیں اور ساتھ ہی بیان خلفی بھی جمع کرانا ہے کے آپ کسے مقدمے میں ملوث نہیں ہیں۔
آخری تاریخ تین جنوری دو ہزار اکیس ہے۔
باقی کی تمام تفصیلات اس ویڈیو میں ہیں جس کا لنک میں دے رہا ہوں۔
امید کرتا ہوں آپ کو میری تحریر پسند آئی ہو گی۔
آج کے لیئے اتنا ہی پھر ایک نئی تحریر کے ساتھ حاضر ہوں گے۔
تب تک اجازت دیجئیے اپنا حیال رکھیں اپنے سے زیادہ دوسروں کا۔
ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

/ Published posts: 3

میرا نام فضل نبیل ہے اور میرا تعلق راولپنڈی سے ہے۔میری تعلیم بی اے ہے۔

Facebook