ایڑیوں میں شدید درد کا آسان علاج

In عوام کی آواز
July 01, 2021
ایڑیوں میں شدید درد کا آسان علاج

ایڑیوں میں شدید درد کا آسان علاج

صبح سویرے اٹھنے کے بعد زمین پر قدم رکھتے ہی ایڑیوں میں شدید درد ہونا ،یہ ایک ایسی تکلیف ہے، جس میں آپ میں سے بہت سے لوگ مبتلا ہوں گے۔ ایڑیوں میں یا پیر کے نچلے حصے میں درد ، اس کو میڈیکل کی اصطلاح میں Planter fasciitis کہا جاتا ہے۔اس مرض میں زیادہ تر گھریلو خواتین، اساتذہ، سیلزمین، ٹریفک کانسٹیبل اور وہ لوگ مبتلا ہوتے ہیں جن کا زیادہ وقت کھڑے ہو کر گزرتا ہے۔

 ایڑیوں میں درد کی وجوہات

بغیر کسی وقفے کے زیادہ دیر تک کھڑے رہنا

ایڑیوں میں درد کی سب سے بڑی وجہ بہت زیادہ دیر تک اور بغیر کسی وقفے کے کھڑے رہنا ہے، ایسی صورت میں ہمارے پیر کے نچلے حصے کے muscles جو کے ایک ایسی نرم پرت ہوتی ہے۔ جو ہمارے پیر کی ہڈیوں پر پڑنے والے پریشر کو کم کرتی ہے ۔مستقل کھڑے رہنے کی وجہ سے یہ layer متاثر ہوتی ہے, اور اس میں سوزش ہونے کی وجہ سے درد محسوس ہوتا ہے.

غیر معیاری جوتوں کا استعمال

لوگوں کو جوتوں اور چپلوں کی خریداری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس کا soleسخت نہ ہو سخت sole والے جوتے یا چپل پہن کر زیادہ دیر کھڑے رہنے کی وجہ سے پیر کے نچلے حصے کے مسلسل پر پریشر بڑھ جاتا ہے اور اس میں تکلیف ہوتی ہے۔

موٹاپا یا وزن کی زیادتی 

بعض اوقات موٹاپا بھی ایڑیوں میں درد کا باعث ہوتا ہے بہت سی خواتین اور مرد حضرات  وزن کی زیادتی کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہو جاتےہیں۔

یورک ایسڈ

جب جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہوتی ہے، تب بھی بعض اوقات ایڑیوں میں درد بڑھ جاتا ہے ،ایسی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے اور یورک ایسڈ کا لیول چیک کروانا چاہیے۔

                                              Calcaneal spur

ہماری ایڑی کی ہڈی کے نچلے حصے میں ہڈی کانٹے کی سی شکل میں بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، ہڈی کا بڑا ہوا یہ نوکیلا   حصہ کیلکینیل سپر کہلاتا ہے، جس کی وجہ سے مریض کو چلنے میں چبھن محسوس ہوتی ہے اور چلنا بہت تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔

ایڑی کی تکلیف کو کم کرنے کی کچھ مفید تدابیر

ایسے جوتے یا چپل کا استعمال کرنا جن کا سول نرم ہو اور ان کی ایڑی کم از کم ایک سے ڈیڑھ انچ ہو اونچی ایڑی والے نرم جوتے کے استعمال سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے، کیونکہ اس طرح چلتے وقت پریشر ہمارے پنجے پر پڑتا ہے اور ایڑیاں محفوظ رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز میں ایڑیوں کے لیے سلیکون پیڈ ملتے ہیں جن کو جوتوں میں رکھ کر پہننے سے تکلیف میں کمی آتی ہے۔

برف سے سکائی ایڑیوں کے درد میں بہت کارآمد ہے، اس مقصد کے لیے کوئی بھی پلاسٹک کی چھوٹی پانی کی بوتل میں پانی بھر کر اس کو فریزر میں جما لیا جائے جب بوتل جم جائے تو اس کو زمین پر رکھ کر اپنا پیر بوتل پر رکھیں اور اس کو آگے پیچھے گھماتے جائیں اس  عمل کو    پانچ سے دس منٹ  روزانہ  کرنے سے درد میں بہت کمی واقع ہو جاتی ہے۔

سیب کے سرکے کا استعمال ایڑی کے درد کے علاج میں جادوئی اثر رکھتا ہے اس مقصد کے لئے ایک گلاس پانی میں ایک ٹیبل سپون سیب کا سرکہ اور ایک ٹیبل اسپون شہد شامل کریں اس کو اچھی طرح مکس کریں اور اس کو دن میں دو بار استعمال کریں۔

/ Published posts: 3

HUMA ATIQ

1 comments on “ایڑیوں میں شدید درد کا آسان علاج
Leave a Reply